کولیسٹرول کیلئے
لہسن اور پیاز میں قلب کیلئے مضرکولیسٹرول (ایل ڈی ایل) اور ٹرائی گلیسرانڈ کم کرکے مفید قلب کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اس طرح لہسن اور پیاز کے کھانے سے بلڈ پریشرنہیں بڑھتا۔ ان سے جسم کے امراض سے لڑنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے اور یہ بہترین اینٹی بایوٹکس ثابت ہوتے ہیں۔ روزانہ کی غذامیں کچی پیاز اور لہسن شامل رکھنے سے سرطان بھی روکا جاسکتا ہے۔
حیاتین ج (یعنی وٹامن سی)
امروداور آملہ میں حیاتین ج سنگترے‘کینو‘لیموں وغیرہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ امرودمیں شامل حیاتین ج کے علاوہ اس کا ریشہ معدے اور آنتوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے‘اسی لیے اس کا شمار بھی دل کے امراض کیلئے مفید پھلوں میں کیا جاتا ہے۔
دماغی صلاحیت اور قوت
بادام میووں کا بادشاہ ہے۔ اس میں کیلشیم‘لازمی فینٹی ایسڈ اور نیوٹروکیمیکلز بھر پور مقدار میں ہوتے ہیں جو دماغی صلاحیت اور قوت کو قائم رکھتے ہیں‘غصلات کو مضبوط بناتے ہیں اور عمر کو بڑھاتے ہیں۔
انجیر دو عدد
بادام (ایرانی ہوں تو بہترہے) چھے عدد
پانی دوسو ملی لیٹر
انجیر اور بادام کو دھوئیں اور رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں۔انجیروں کو باریک کاٹ لیں۔بادام چھیل کر ایک طرف رکھ دیں۔
دو سوملی لیٹرپانی ایک برتن میں ابالیں۔جب پانی کھولنا شروع ہو تو بھگوئی ہوئی انجیراسی میں پانی سمیت ڈال دیں۔ جس میں بھگویا گیا تھا۔ برتن کو ڈھک دیں اور چولہا بند کردیں۔
شربت کو ایک پیالی میں انڈیلیں کسی مٹھاس کی ضرورت نہیں۔بادام چباتے ہوئے مزیدارشربت نوش کریں۔
غذائیں اکٹھی نہ کھائیں
٭ چاول کھانے کے بعد تربوزکھبی نہ کھائیں۔ بیمار ہوجائیں گے۔
٭ مچھلی کھا کر دودھ نہ پئیں‘جسم پر دھبے پڑ جائیں گے۔
٭ دودھ اور چاول کھانے کے بعد ستو نہ پئیں۔
٭ مچھلی کے ساتھ چینی‘گڑاور شہد نہیں کھانا چاہیے۔
٭ کیلے کھانے کے بعد لسی نہیں پینی چاہیے۔ معدے میں درد ہوجائے گا۔
٭ لہسن کے ساتھ خربوزہ کھانے سے تکلیف ہوجاتی ہے۔
٭ مولی‘دہی اور پنیر ایک ساتھ کھانے سے‘مونگ کی کھچڑی کیک ساتھ کھڑا کھانے سے قولنج کا درد ہوسکتا ہے۔
٭ لہسن اور مولی کھا کر دودھ نہیں پینا چاہیے۔سرکہ اور دودھ اکھٹے نہیں پینا چاہیے۔
٭ کبوتر کا گوشت تیل میں بھون کر نہ کھائیں‘گھی میں پکائیں۔
٭ چاول کھانے کے بعد سرکہ استعمال نہ کریں۔ معدہ کا درد ہوجائے گا۔
٭ لہسن پیاز کھانے کے بعد بادام نہ کھائیں۔
٭ شہدکھاکرگھی نہ کھائیں‘نقصان ہوگا۔
پڑبال بصر
زیرہ سیاہ چھے ماشے‘چھے ماشے شہد میں پیس کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگانے سے پڑبال بصر کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔
