حمل نہ ٹھہرتا ہوتو || حمل کی حفاظت کیلئے مجرب || خواتین حمل کے دوران یہ کام کریں

حمل نہ ٹھہرتا ہوتو || حمل کی حفاظت کیلئے مجرب || خواتین حمل کے دوران یہ کام کریں

 

ایک جائفل توڑ کر بادام نکال لیں اور پیس کر سات برابر کی پڑیاں بنا لیں۔ ایام سے فارغ ہونے کے بعد صبح نہار منہ ایک پڑیا کھالیں۔ پرہیز نہ کریں اللہ کے حکم سے ایک ماہ نہیں تو دوسرے ماہ حمل لازمی ٹھہر جائے گا۔دوسرے ماہ پھر جائفل کا اسی طرح استعمال کریں۔

حمل کی حفاظت کیلئے مجرب

رسونت مصفی لے کر گردوغبار صاف کرکے تھوڑے سے پانی میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بھگودیں۔ پھر جب رات بھر بھیگ جانے کے بعد گوندھے ہوئے آٹے کی طرح سخت ہو جائے تو گولیاں چنے کے برابربنا لیں۔ ایک گولی شروع حمل سے لے کر آخری دن تک صبح نہار منہ پانی سے استعمال کریں۔

خواتین حمل کے دوران

بعض خواتین حمل کے دوران چکر آنے‘دل ڈوبنے اور شدیدکمزوری کی شکایت کرتی ہیں۔ ان کو چاہیے بازار سے سیب کا مربہ منگوا کر رکھ لیں اورچاندی کے ورق۔صبح نماز پڑھ کر سیب کے مربہ کے ایک دو ٹکڑے چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کھا لیں۔ تمام دن ان کی طبیعت بحال رہے گی۔میٹھا پسند نہیں تو سیب کا ٹکڑا تازے   پانی سے دھوکر ورق لپیٹ لیں۔ یہ ٹوٹکا بہت پرانا ہے۔ سیب کا مربہ دل کو طاقت دیتا ہے۔ اس سے چکر آنے کی شکایت دور ہوتی ہے۔بھوک لگتی ہے۔سیب کھانے سے ہونے والے بچے کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ وہ صحت مندپیدا ہوتا ہے۔ معمولی سا ٹوٹکا ہے‘مگر اس کے بہت فائدے ہوتے ہیں۔حمل کے دوسرے ماہ سے آپ سیب کا مربہ کھا سکتی ہیں۔

حاملہ عورت کی بے چینی

جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو اس کو کچھ کھانے کو دل نہیں کرتاہر وقت بے چینی کی کیفیت رہتی ہے بھوک ختم ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے عورت کو چاہیے کہ آملے کا مربہ صبح و شام سے دس دانے استعمال کرے۔ اس سے بھوک بھی لگے گی اور بے چینی بھی ختم ہو جائے گی۔

نوٹ: مربہ دھوکر استعمال کریں شیرے والا نہیں کھانا۔

پیٹ کے نشانات

حاملہ خواتین ہلدی اور دہی کے پیسٹ کو ہر روزپیٹ پر لگائیں۔ اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے حمل کے دوران پیٹ پر پڑنے والی خراشوں کے سفید نشانات ختم ہوجاتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی