دوران زچگی میں اضافی اور متوازن غذا || ولادت میں آسانی کے ٹوٹکے

دوران زچگی میں اضافی اور متوازن غذا || ولادت میں آسانی کے ٹوٹکے

 


زچگی کے دوران خواتین کو اضافی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو خواتین زیادہ خوراک استعمال نہیں کرسکتیں وہ روزانہ مٹھی بھر کھجوریں ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھایا کریں۔ دودھ کے بغیر بھی کھجورکھانے سے مناسب اور خواتین غذا کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔

ولادت میں آسانی

٭ سانپ کی کینچلی مٹی کے برتن میں جلا کر اس کی راکھ کسی شیشی میں محفوظ کر لیں اور بوقت ضرورت تھوڑی سی شہدمیں ملا کر بطور سرمہ آنکھوں میں لگائی بچہ فوراً پیدا ہو جاتا ہے۔

٭ حاملہ عورت کو چاہیے کہ نویں ماہ کے آغاز سے روزانہ صبح چھے ماشے روغن بادام پی لیا کرے جو کہ وضع حمل تک پیتی رہے۔ ان شاء اللہ عزوجل اس کے استعمال سے بچہ بلا تکلیف آسانی سے پیدا ہوگا۔

نوزائیدہ بچے کی چھاتی رکی یا جمی ہو تو 

سرسوں کے تیل میں کافور ملا کر لگانے سے چھاتی درست ہو جاتی ہے تیل کو اگر گرم کرکے اس سے مالش کی جائے اور پھر چھاتی پر گرم چادریا شال لپیٹ دینی چاہیے۔

چھوٹے بچوں کے دست بند کرنا

انڈا بہت مفید ہے۔ایک دیسی انڈے کی سفیدی لیں۔ ایک کپ پانی میں ملا کر خوب پھینٹ لیں۔ تھوڑی سی چینی ملا کر رکھ لیں۔ ایک ایک چائے کا چمچہ پانی دو دو گھنٹہ بعد پلائیں۔ بچوں کو رنگ برنگ کے دست آنے بند ہو جائیں گے۔ یہ پانی طاقت بھی دے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی