بچوں کے دانت مضبوط کرنے کا ٹوٹکے || بچے کا بستر پر پیشاب کرنا || بچوں کے پیٹ کے درد کیلئے ٹوٹکے

بچوں کے دانت مضبوط کرنے کا ٹوٹکے || بچے کا بستر پر پیشاب کرنا || بچوں کے پیٹ کے درد کیلئے ٹوٹکے

 

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ گاجریں کھانے والے بچوں کے دانت مضبوط اور طویل العمرہوتے ہیں۔گاجر دانتوں کو فالتوں خوراک کے اجزاء سے پاک کرتی ہے  منہ کی عمومی بیماریاں بھی گاجر کے کھانے سے ختم ہوجاتی ہیں۔

بچے کا بستر پر پیشاب کرنا

جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے اس عارضہ کو دور کرنے میں زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملا کر کھلانا اس عادت کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیتا ہے۔ اس کیلئے ایک چمچہ چائے والا ایک ہفتہ تک روزانہ سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔

بچوں کے پیٹ کے درد کیلئے

اگر بچے کے پیٹ میں درد ہو تو ایک پایز کو سینک کر اس کارس نکال کر آدھا چمچہ تک پلانے سے بچے کے پیٹ کا درد دور ہوجائے گا۔اگر پیٹ میں درد رہتا ہو۔ اور پیٹ پھولا ہوا ہو تو ایک رتی ہینگ‘تین رتی سیا ہ نمک اور ایک چمچہ پیا کا پانی ملا کر بچے کو دیں تو ضرور افاقہ ہوگا۔

بچوں کے امراض میں مفید

٭ شیرخواربچوں کیلئے کھجورتوانائی سے بھر پور ایسی غذا ہے جو بازاری ڈبہ بند غذاؤں سے سو درجہ مفید اور اسستی ہے۔ اس کیلئے کھجورکو دودھ میں بھگو کر نرم کر لیا جائے اور اس کو کچل کر حلوہ کی طرح بنا لیا جائے۔تھوڑا تھوڑا حسب ضرورت بچوں کو دن میں ایک بارکھلانا مفید ہے۔ دانت نکالنے والے بچوں کو کھجوراور شہد کا معجون دن میں تین بار چٹایا جائے تو بچے پیچش اور اسہال سے محفوظ رہتے ہیں۔

٭ واضح رہے کہ کھجورکو ہمیشہ احتیاط کے ساتھ دھوکر استعمال کرنا چاہیے۔کجھور کی  لیس دار سطح پر آلودگی اور زہریلے مادے چمٹ جاتے ہیں۔ کھجوربے شک پیک شدہ ہو‘کھانے سے پہلے اسے دھونا حفظان صحت کیلئے ضروری ہوتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی