بچے کا سوکھا پن کے لیے || بچو ں کے منہ میں چھالے || بچوں کی بدہضمی کے ٹوٹکے

بچے کا سوکھا پن کے لیے || بچو ں کے منہ میں چھالے || بچوں کی بدہضمی کے ٹوٹکے

 

ایک سیروزنی گھیالے کر اور اس کے ٹکڑے کاٹ کر ایک چھٹانک حب کلاں بھر کر کاٹاہوا ٹکڑااوپر جما کر گاچنی کے لیپ سے کنارے بند کردیں پھرتنور کے بھوبھل میں دبادیں۔ یہ عمل تین مرتبہ دہرائیں پھر اسے پیس کے رکھ لیں۔ بچے کا سوکھا پن دور کرنے کیلئے یہ سفوف تین ماشے روزانہ دیں۔ ان شاء اللہ چند روز میں سوکھے پن میں کمی واقع ہوجائے گی اور چند دنوں بعد مرض ختم ہوجائے گا۔

نومولود بچوں کا رواں صاف کرنے کیلئے

کچھ بچوں کے چہرے اور ہاتھوں پر لمبا رواں ہوتا ہے۔ اس کیلئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے۔ میدہ یا باریک آٹاآدھا کپ لیں۔ اس میں ایک چاولوں والا چمچہ گھی کا ملائیں۔تھوڑا سا پانی ملا کر سخت آٹا گوندھیں۔ یادرکھیں آٹا سخت ہونا چاہیے۔ اسے لوئی کہتے ہیں۔ تھوڑا سا آٹا لے کر بچے کے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں‘دن میں دو بار یہ عمل کریں۔روئیں کم ہوجائیں گے۔ جب بالکل ختم ہو جائیں تو پھر بھی احتیاطاً ایک دو دن ملیں۔ چہرہ صاف رہے گا اور بال نہیں نکلیں گے۔

چھوٹے بچے دودھ ڈالیں یا کھٹی بُوآنا

سہاگہ بہت اچھی چیز ہے۔خصوصاً چھوٹے بچوں کیلئے تو بے ضرردوا ہے۔ تھوڑا سہاگہ لے کر توے پر کھیل کر لیں۔باریک پیس کر رکھ لیں۔بچے دودھ ڈالیں‘ پیٹ میں درد ہو‘پیٹ پھول جائے تو چٹکی بھر سہاگہ دودھ میں گھول دیں یا ویسے ہی چٹا   دیں۔ سہاگہ بلغم کو نکالتا ہے اور بچوں کے پیٹ میں جو گیس بنتی ہے اس کو دور کرتا ہے۔

دانت آسانی سے نکالنا

٭ سہاگہ بھون کر شہد میں ملا کر رکھیں۔یہ شہد صبح وشام مسوڑھوں پر ملنے سے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ بچوں کو تکلیف نہیں ہوتی۔ بچوں کو قبض نہیں ہونی چاہیے۔ انہیں کسٹرآئل دیتے رہیں تاکہ بچے صحت مند رہیں۔

٭ ملٹھی باریک پیس لیں۔ اس میں تھوڑا سا نمک اور شہد ملا کر مسوڑھوں پر ملیں 

٭ تانبہ اور جست کی تارعلیٰحدہ علیٰحدہ لے کر کسی سنار سے اکٹھی کرالیں اب پھر اسے ریشمی کپڑے میں سی کر گلے میں ڈالیں۔دانت آسانی سے نکل آئیں گے۔

بچو ں کے منہ میں چھالے

سہاگہ بھون لیں اور گلیسرین میں ملا کر روئی کے ساتھ چھالوں پر لگائیں۔ دن میں تین دفعہ ضرور لگائیں۔ گلیسرین نہ ہو تو سہاگہ شہد میں ملا لیں۔

شیر خوار بچوں کے پیٹ درد اور ہاضمے

باریک پسی ہوئی سونف آدھ ماشہ ہمراہ عرق سونف شیر خوار بچوں کو پلانے سے پیٹ درد اور ہاضمے کی کبھی خرابی نہیں ہوتی۔

بچوں کی بدہضمی

تھوڑی سی سبز سونف اور تھوڑا سا پودینہ لے کر ایک گلاس پانی میں جوش دے کر رکھ لیں۔ بچوں کو تھوڑا تھوڑا پلائیں۔اس سے بدہضمی دور ہوگی‘دودھ ہضم ہوگا اور بچے صحت مند رہیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی