سانولے بچوں کا ابٹن || بچوں کا وزن بڑھانا || بچون کو حادثہ سے بچانے کے ٹوٹکے

سانولے بچوں کا ابٹن || بچوں کا وزن بڑھانا || بچون کو حادثہ سے بچانے کے ٹوٹکے



پسی ہلدی ایک حصہ آٹا یا میدہ ایک حصہ‘گھی ایک حصہ ملا کر ذرا سا پانی ڈالیں اور بچے کے جسم پر یہ گندھا ہوا سخت آٹا ملیں۔ایک گھنٹہ بعد بچے کو نہلا دیں۔بچوں کو رنگ گورا ہوجائے گا۔ ہر روز آٹا لے کر ہلدی‘گھی ملا کر استعمال کریں۔

بچوں کیلئے دل پسند

لیموں میں حیاتین ج ہوتا ہے جو بچوں کو تندرستی کی اور ان کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے۔ گودھتران تیز ذائقہ اور ہاضمے کو بہتر بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

تازہ گودھتران چارانچ کے چھے سے آٹھ ڈنٹھل

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ

مصری ایک چائے کا چمچہ

پانی دو سو پچاس ملی لیٹر

گودھتران کے تازہ کٹے ہوئے ڈنٹھل اچھی طرح دھوئیں اور کاٹ لیں۔ ایک برتن میں رکھیں۔ برتن میں پانی ڈالیں اور ابالیں‘چولہا بند کردیں۔ کم ازکم دس منٹ تک پتیوں کا رس نکلنے دیں۔ایک پورے لیموں کا رس نکالیں اور مصری ڈال کر ہلائیں۔شربت کو چھان کر ایک پیالی میں انڈیلیں اور گرم گرم نوش کریں۔گرمیوں میں ٹھنڈا کرکے آئس ٹی کے طور پر بھی پی سکتے ہیں۔

بچوں کا وزن بڑھانا

روزانہ بچوں کو صبح سات بادام کے ساتھ چند دانے کشمش ضرور کھلائیں بچوں کا نہ صرف وزن بڑھے گا بلکہ ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بھی بہت اچھا ہے۔

  بچون کو حادثہ سے بچانا

ہر سال بے شماربچے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی شرح اموات امریکا اور برطانیہ سے بڑھ کر رہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچے حادثہ کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ بچے کی عمر تجسس کی ہے۔ وہہر چیز میں گھستا ہے۔اسے الٹ پلٹ کر دیکھتا ہے اور جو بھی چیز ہاتھ لگ جائے منہ میں ڈال لیتا ہے۔ ماؤں کو اس عمر میں بچوں کی خاص نگہداشت کرنی چاہیے۔ دوائیاں اور نقصان دینے والی چیزیں الماری میں رکھیں۔ اس میں تالا لگائیں یا ایسی کنڈی ہو جو بچے نہ کھول سکیں۔

بچوں کو حادثہ کی شکل میں فوری امداد

بچے کوئی زہریلی چیز کھالیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں۔ اگر بچے پربے ہوشی طاری ہے تو آپ قریبی ہسپتال جلد سے جلد پہنچنے کی کوشش کریں۔ بچے نے مٹی کا تیل‘کاسٹک سوڈا وغیرہ پیا ہو تو آپ کھانے کے دو چمچے نمک پانی میں حل کرکے پلائیے۔زبان کی جڑمیں انگلی کی مددسے گدگدی کرکے قے کر ائیے تاکہ قے میں جو چھ کھایا ہے نکل آئے۔ قے میں جو چیز نکلے وہ کسی برتن میں ڈاکٹر کو دکھنا کیلئے رکھیے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی