مٹی کا تیل بچے پی لیں تو || پٹرول یا ڈیزل کے دھوئیں سے بچے کا بے ہوش ہوجائے تو یہ ٹوٹکا آزمائیں

مٹی کا تیل بچے پی لیں تو || پٹرول یا ڈیزل کے دھوئیں سے بچے کا بے ہوش ہوجائے تو یہ ٹوٹکا آزمائیں

 

مٹی کا تیل معد ے میں چلا جائے تو اتنا خطرہ نہیں ہوتا جتنا پھیپھڑے میں جا کر نقصان دیتا ہے۔ ایسی صورت میں قے بالکل نہ کرائیں۔ ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ اسی طرح کاسٹک سوڈا یا کوئی جلانے والی چیز پی لی ہے تو پھر بھی آپ گھر میں خطرہ مول نہ لیں۔ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ڈاکٹر بہت دور ہے تو ایک لیموں ایک کلو پانی میں نچوڑ کر پلائیں۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ سرکہ ملا کر پلائیں اور بہتر یہ ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھائیں۔

پٹرول یا ڈیزل کے دھوئیں سے بچے کا بے ہوش ہونا

بچوں کو فورا ً تازہ ہوا میں لا کر لٹائیں۔منہ سے منہ لگا کر سانس دیں۔ بچوں کو گیراج میں نہ گھسنے دیں۔ وہاں پٹرول کے ڈبے بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح آج کل پلاسٹک کے لفافوں کا بہتر رواج ہے۔ بچے کھیل ہی کھیل میں یہ موٹے لفافے منہ پر چڑھا لیتے ہیں۔کئی جگہ یہ حادثہ ہوا ہے کہ بچے کا دم گھٹ گیا۔بچوں کو منہ پر لفافے نہ چڑھانے دیں۔ کبھی ایسا ہوا تو لفافہ اتاریں اور مصنوعی سانس دینے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر کو بلائیں۔

بچوں کی تصویر بنانے والا برش

خراب ہو جائیں تو پانی میں ذرا سا سرکہ ڈال کر بھگو دیں۔برش ٹھیک ہو جائیں گے۔ بچوں کو تاکید کریں۔ جب وہ رنگ بھر لیں تو اپنے برش پانی میں بھگو کر صاف کرکے رکھیں۔ اس طرح برش زیادہ دیر چلتے ہیں۔

شیر خوار بچوں کیلئے

٭ بچوں کی طاقت کیلئے ایک جائفل کو تین گلاس پانی میں آٹھ سے دس منٹ تک ابالیں اور اس پانی کو بچوں کے دودھ میں استعمال کریں۔

٭ بادام کے تیل اور دودھ کی کریم سے بچوں کا مساج لازمی کریں۔

٭ چھوٹے بچوں میں نزلہ زکام کیلئے زعفران کو پانی میں بگھودیں اور یہ پانی سینے پر لگائیں۔

٭ بچوں کے دانت آسانی سے نکلنے کیلئے تھوڑا سا شہد میں نمک ملا کر بچوں کے مسوڑھوں پر مل دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی