سبزسبزیوں کا رنگ برقراررکھنا || کچے ٹماٹر کو سرخ کرنا ٹوٹکے

سبزسبزیوں کا رنگ برقراررکھنا || کچے ٹماٹر کو سرخ کرنا ٹوٹکے

 

مٹر یا پالک جب پک جاتی ہیں تو ان کا رنگ سبز کے بجائے پیلا ہوجاتا ہے اس کیلئے ابالتے وقت ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال دیں تو سبزیاں ہرے رنگ کی ہی رہیں گی۔

گوبھی‘شملہ کی مرچ اور مٹر محفوظ کرنا

گوبھی کا پھول کاٹ لیں۔ پھولوں کے ٹکڑے پلاسٹک کے لفافے میں رکھیں۔ شملہ کی مرچ کاٹ کر علاحدہ رکھ لیں۔ مٹر کے دانے نکال لیں۔علاحدہ علاحدہ سب چیزیں پلاسٹک کے لفافے میں پیک کرکے برف خانہ میں رکھ دیں۔ جب ضرورت ہو تھوڑی تھوڑی چیزیں سوپ وغیرہ کیلئے نکال لیں۔

گوبھی کی رنگت تبدیل نہ ہو

گوبھی کا رنگ فریش رکھنے کیلئے پکانے کے بعد ایک چمچ ملک پاؤڈریا اگر ملک 

 پاؤڈرنہیں تو تازہ دودھ ڈال دیں اورگوبھی کی خوشبوبڑھانے کیلئے پکانے کے بعد آدھا چمچ اجوائن ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔ اجوائن سے پیٹ میں گوبھی کے بعد گیس وغیرہ پیدا نہیں ہوگی۔

کچے ٹماٹر کو سرخ کرنا

کچے ٹماٹرسستے مل جاتے ہیں ان کو جلد پکانا ہو تو اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔ دو چار دن میں سرخ ہوجائیں گے۔ ٹماٹر کو تھوڑے سے پانی میں ابال کر ان کا چھلکا آسانی سے اتار لیں۔

ٹماٹر کے فائدے

٭ ٹماٹر کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بعض اقسام کے سرطان کے مرض علاج میں بڑا ممدومعاون ہوتا ہے۔امریکا میں ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹماٹر کے شائقین کو یہ معلوم کرکے مسرت ہوگی کہ نیویارک میں حال ہی میں زرعی تحقیق میں جو رپورٹیں پیش کی گئی ہیں ان میں بتایا گیا کہ ٹماٹراور اس سے تیارکردہ بعض غذاؤں سے کینسر کی کئی اقسام اور دل کی بیماریوں سے بچنے میں بہت مددملتی ہے  ان کے سبب دھوئیں کی وجہ سے پھیپھڑوں کو لاحق خدشات میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور یہ معمر لوگوں کی آنکھوں کی ایک سنگین بیماری کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

٭ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں لائیکو پین نامی ایک جز ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسانی صحت کو یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں لائیکو پین ان مرکبات میں سے ایک ہے جو بعض غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں اورجن میں بہ ظاہر سرطان کی مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی