پسینے کی زیادتی دور کرنا
جنہیں پسینہ زیادہ آنے کی شکایت ہوتی ہے وہ طرح طرح کے صابن استعمال کرتے ہیں بعض تو اپنے آس پاس خوشبوؤں کا ڈھیر لگائے رکھتے ہیں۔ آپ کچن کے راستے سے اپنا علاج یوں کرسکتے ہیں کہ صرف چوبیس گرام سفید زیرے کو پاؤ بھر پانی میں کچھ دیر بھگوئیں پھر اسے رگڑ کر جسم پر اچھی طرح مالش کریں اور دو گھنٹے سوکھنے کے بعد نہالیں۔
لُولگنے سے بے ہوش ہونا
بچے بے ہوش ہوجائیں توہوا دار جگہ پر لٹائیں۔ ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دیں چنے کا سوکھا ساگ پانی میں بھگو کراس پر پانی کے چھینٹے ماریں یا پانی جسم پر ملیں۔ کچا آم آگ میں پکا کر اس کا گودا پانی میں ملا کر چینی ڈالیں۔ٹھنڈا کرکے پئیں۔
کمزورنظر کی کمزوری دور کرنا
زیرہ سفید پچیس گرام
اسطخد وس پچیس گرام
کالی مرچ پچیس گرام
دھنیا دس گرام
مغزبادام ایک سو پچاس گرام
چینی /مصری حسب ضرورت
سب کو باریک کرکے سفوف بنا لیں بس نسخہ تیار ہے۔
ترکیب استعمال:
ایک چھوٹا چمچ (چائے والا) صبح وشام روزانہ کھائیں۔کم ازکم کم چھے ہفتے مسلسل کھانے سے نظر پر اثرات شروع ہوں گے۔ یعنی نظر تیز ہونا شروع ہوجائے گی خاص کر نوجوان کو کمزوری نظر کی وجہ سے عینک لگ جائے تو ایسی صورت میں ایک سے ڈیڑھ نمبر تک کی عینک ان شاء اللہ تعالیٰ اتر جائے گی۔
معدہ کے امراض
معدہ میں بھاری پن خصوصاً کھانا کھانے کے بعد محسوس ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے بدبودارڈکاریں یا متلی اپھارہ اور قے ہوتی ہے یہ عام طور پر غذا کی بے قاعدگی مصالح دار چیزوں کے زیادہ استعمال اور دوسری بے قاعدگیوں سے ہوتا ہے۔ اس کیلئے درج ذیل ٹوٹکے استعمال کریں:
٭ سونف ایک گرام نرکچورایک گرام پودینہ ایک گرام چھوٹی الائچی کے دانے ایک گرام لے کر آدھا پاؤپانی میں پیس کر چھان لیں دن میں دو سے تین بار لیں۔
٭ اجوائن بارہ گرام نمک چھے گرام اجوائن کو سرکہ میں چوبیس گھنٹے کیلئے بھگو دیں پھر خشک کرکے نمک کے ساتھ باریک پیس لیں۔ ایک گرام پانی کے ساتھ دن میں دوبارہ کھانا کھانے کے بعد لیں۔
٭ اجوائن بیس گرام کالانمک بیس گرام لے کر عرق لیموں کے ساتھ یا سرکہ کے ساتھ پیس لیں اور چنے کے برابر گولایں بنالیں۔دو گولیاں دن میں دوبارہ کھانا کھانے کے بعد لیں۔
دماغی طاقت کیلئے
٭ صبح نہارمنہ ڈھائی تولے مکھن یا پانچ تولے بالائی میں چینی اور کلونجی کا تیل پانچ قطرے ملا کر پئیں پھرقدرت الٰہی کا نظارہ کریں۔
٭ صبح آدھا چھٹانک مکھن یا ایک چھٹانک ملائی میں شکراور بارہ قطرے کلونجی کا تیل ملا کر کھالیں دماغی کمزوری ختم ہوجائے گی۔
نزلہ دور ہونے کا ٹوٹکا
نزلہ کی شدت سے انسان بے چین ہوجاتا ہے۔ تھوڑے سے چنے بھاڑ میں بھنواکرگرم گرم سونگھیں اور پوٹلی میں رکھ کر پیشانی کو سینکیں۔چنے کھائیں۔ اس سے نزلہ کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح ہلدی کا دھواں ناک میں لینے سے بھی آرام آ جاتا ہے۔لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی نزلہ زکام میں کھائیں۔
