بچوں کی کھانسی
بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
کیل اور مہاسے دور کرنے کیلئے
کیل اور مہاسے دور کرنے کیلئے سونٹھ تین تولہ‘زیرہ سیاہ تین تولہ کالی مرچ ڈیڑھ تولہ خشک پودینہ تین تولہ ان تمام ادویہ کو کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ پھر یہ سفوف ہمراہ پانی دن میں دوبار استعمال کریں۔شفا ہوگی۔
قوت باہ میں بے پناہ اضافہ
ادرک کو خولنجاں اور پستہ ہم وزن کے ہمراہ استعمال کرنے سے قوت باہ میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
فالج کیلئے نسخہ
فالج کیلئے نسخہ زنجیل ایک تولہ فلفل دراز ایک تولہ‘مغزبادام ایک تولہ‘موصلی سفید ایک تولہ‘ان سب کا سفوف بنائیں اور ایک چمچہ چائے والا سفوف ہمراہ پانی یا چائے صبح وشام استعمال کریں۔
ہاضمے دار چورن بنانے کیلئے
ادرک کا استعمال غذا کو خوش ذائقہ بھی بناتا ہے اور مختلف بیماریوں کا علاج بھی‘ہاضمے دار چورن بنانے کیلئے سونٹھ اور اجوائن دیسی لے کر آپ ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کرکے قدرے نمک ملا کر سفوف بنا لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
دماغی کام کرنے والوں کیلئے
دماغی کام کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت ایک تولہ اسپغول دودھ میں ملا کر اور پانچ دانے گری بادام چبا کرکھائیں اور بعد میں اسپغول ملا دودھ پئیں۔
ناف میں تیل لگانے کے فائدے
اگر آپ کے جسم میں گرمی ہو پاؤں‘جل رہے ہوں سردیوں میں بھی پاؤں اگر آپ کے جسم میں گرمی ہو پاؤں‘جل رہے ہوں سردیوں میں بھی پاؤں رضائی سے باہر نکال کر سوتے ہوں۔بیٹھے بیٹھے جب کھڑے ہوں تو آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہو یا تھوڑا سا چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے سے دل تیز تیز دھڑکتا ہو ناف میں بلا ناغہ تھوڑاسا تیل لگائیں اور ساتھ رات کو سوتے وقت پاؤں کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان بھی تیل لگائیں تو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔تحمل اور یکسوئی سے یہ نسخہ آزمائیں اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کو مایوس نہیں چھوڑتا۔
