بچوں کے سر پر چوٹ لگ جانا تو | خون کی صفائی کیلئے | ریڑھ کی ہڈی کی مہروں اورڈسک پرابلم | ٹوٹکے

بچوں کے سر پر چوٹ لگ جانا تو | خون کی صفائی کیلئے | ریڑھ کی ہڈی کی مہروں اورڈسک پرابلم | ٹوٹکے

 

دماغ کی سوچنے کی صلاحیت کو قائم رکھنا

بیج کی پتی دماغ میں ”اسیٹل کولین“کے ارتکازمیں کمی سے تحفظ دیتی ہے۔ یہ ایک نیوروٹرانسمیٹر ہے جو دماغ کے فعل کیلئے بہت ضروری ہے۔ یہ بڑھاپے میں بھی دماغ کی سوچنے کی صلاحیت کو قائم رکھتی ہے۔

صحت افزا ء مشروب

جگر جسم کا وہ حصہ ہے جو خون کو صاف رکھنے اوراچھے میٹا بولزم کا ذمہ دار ہے۔ اس لیے جوانی برقراررکھنے میں اس حصے کی بہت اہمیت ہے۔

صحت افزا مشروب ہاضمے اور خوراک میں موجود چکنائیاں جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ صفرا کے بہاؤکو سہل بناتا ہے اور مثانے کی پتھری کو توڑنے میں معاون ہوتا ہے۔ یہ شربت سیدھا نشانے پر جاکر لگتا ہے۔ جگر میں نئی روح پھونک دیتا ہے۔ میٹا بولزم کو تیزکردیتا ہے اور جسم سے فاسداور غیر ضروری مصنوعی کیمیکلزخارج کرتا ہے 

تازہ مولی کے پتے دس عدد

لیموں کارس ایک چائے کا چمچہ

کالانمک 1/4چائے کا چمچہ

پانی دو سو ملی لیٹر

مولی کے صاف اور تازہ پتے لیں۔انہیں اچھی طرح دھولیں اور باریک کاٹ لیں۔ لیموں نچوڑلیں اور اس کا رس ایک طرف رکھ دیں۔

ایک برتن میں پانی لے کر ابالیں مولی کے کٹے ہوئے پتے ڈالیں۔ برتن کو ڈھانپ دیں اور کم سے کم آنچ پر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ ایک پیالی میں چھانیں لیموں کا تازہ نکالا ہوا رس اور کالانمک ڈالیں۔ اچھی طرح ہلائیں تاکہ اجزاء مل جائیں گرم گرم نوش کریں۔

بچوں کے سر پر چوٹ لگ جانا

گھر میں کوئی مردنہ ہو تو آپ ریشم جلا کر اس کی راکھ زخم پررکھ کر ہاتھ سے دبائیں۔پھر پٹی باندھ دیں۔ریشم نہ ہو تو صاف سوتی کپڑے کو جلا کر راکھ لگائیں۔ پسی ہوئی ہلدی زخم پر چھڑک کر روئی لگادیں۔پسی ہوئی ہلدی سے ایسی زخم بھی صحیح ہوتے ہیں جہاں ٹانکے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو طبی امدادمیسر نہیں آسکتی تو ان ٹوٹکوں پر عمل کریں۔ پہلے زمانے میں یہی علاج ہوتا تھا۔

خون کی صفائی کیلئے

دو تولہ شیشم کے تازہ پتے چنددن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیے آپ کے خون کی خرابی دور ہوجائے گی۔

ریڑھ کی ہڈی کی مہروں اورڈسک پرابلم

اسگندھ کی تازہ جڑیں لے کر تقریباً ایک کلو دھو کر مٹی وغیرہ اتارلیں اور دو انچ کے ٹکڑے کرکے چار کلو پانی میں بھگودیں اور بیس گھنٹے کیلئے اسے چولہے پر چڑھا دیں جب شربت کی شکل اختیار کرلے تو تین تین چمچ دودھ نیم گرم پانی میں ڈال کر صبح و شام استعمال کریں ان شاء اللہ فائدہ مند چیز ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی