پیٹ کی گیس
پیٹ کی گیس میں ہرکھانے کے بعد ایک ماشہ سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔
پیٹ کے کیڑے
جنگلی پیاز کے استعمال سے پیٹ کے کیٹرے ختم ہوجاتے ہیں۔
نیند کا نہ آنا
٭ بعض لوگوں کو گرمیوں میں نیندنہیں آتی اور ان کا سر چکراتا رہتا ہے۔ ایسے لوگ کدوکاٹ کر پاؤں کے تلوؤں پر کدو کی مالش کریں۔کدوکا جوس تلوں کے تیل میں ملا کر روزانہ رات کو سر پر مالش کرکے لگایا جائے تو گہری نیند آتی ہے۔
٭ کد وکا یک پاؤن سالن اور چپاتیوں کے ساتھ کھالینے سے بدن کو ایک وقت کی ضروری غذا حاصل ہوجاتی ہے۔ گرم مزاج لوگوں‘جوانوں اور گرمی‘خشکی اور قبض کے ستائے ہوئے مریضوں کیلئے یہ غذا بھی اور دوا بھی۔
بخار کیلئے
گرمی کے موسم میں تیز بخاراور معیاری بخاروں کی صورت میں اکثر وبیشتر ”سرسام“ہوجاتا ہے۔مریض بے چین ہوتا ہے اور سرٹپکتا ہے۔ بے ہودہ گفتگو شروع کردیتا ہے اور گھر بھر کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔سرسام اور بخار کی تیزی دور کرنے کیلئے ایک کدو لے کر اس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اسی کدو پر جما کر گوندھے ہوئے آٹے کا لیپ کرکے تنور کی بھوبھل میں دبادیں۔جب آٹا پک کر سرخ ہوجائے تو گھیا کو تنور سے نکال کر آٹادور کرکے اس کا پانی نچوڑکر مریض کی عمر‘طاقت اور حالات کے مطابق آدھی چھٹانک سے تین چھٹانک تک دیسی شکر‘شربت انار یا شربت بزوری معتدل ملا کر پلانے سے مریض کو فائدہ ہوگا۔
یہ بات تجربے سے کہی جاسکتی ہے کہ تیز بخار‘بے چینی‘پیاس‘گھبراہٹ اور خشکی دور کرنے کیلئے یہ ایک سستی گھریلو دوا‘بڑے سے بڑے انجکشن سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔اگر خداناخواستہ بخار ایک سو پانچ ڈگری سے بھی بڑھ جائے تو نرم گھیا کے چار ٹکڑے کرکے چار آدمی مریض کے ہاتھ اور پاؤں کو ایک ایک ٹکڑا سادہ دہی کی لسی میں بھگو کر رگڑنا شروع کردیں۔دو چار منٹ میں لوکی کے رگڑنے والے ٹکڑے بخار کی مدت کو جذب کرکے سیاہ اور گرم ہوجائیں گے اور خدا کے فضل وکرم سے بخار کی تیزی سے تڑپے والا مریض ہوش کی باتیں کرنے لگے گا۔
جلدی امراض
پیاز جلد کے امراض میں مبتلامریضوں کو نہیں کھانا چاہیے اس کے کھانے سے خون کی گردش بڑھتی اور جلد کو حرارت ملتی ہے۔
سانس کی نالیوں کیلئے
پالک پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کی خراش دور کرتی اور بلغم کو پتلا کرکے آسانی سے فارغ ہونے میں مدددیتی ہے۔
خون کے زہریلے فضلات
آج کل خون کے زہریلے فضلات کی آمیزش سے خونی رگوں (شریانوں) میں ٹھہرکر فالج اور پٹھوں کی حس وحرکت زائل ہونے کی بیماری عام ہے۔ پالک جیسی سستی سبزی کا کثرت سے استعمال ان پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور ان کی قدرتی لچک بحال کرنے میں مدددیتا ہے۔
بلڈ پریشر اور بواسیر کیلئے
پالک جیسی سبزیوں کا استعمال بلڈپریشرسے محفوظ رکھتا ہے۔پالک بواسیر کیلئے بھی مفید ہے اور پیشاب کی جلن اور تیزابیت بھی اس سے کم ہوجاتی ہے۔حاملہ خواتین کیلئے قبض ایک پریشان کن بات ہوتی ہے۔ پالک جیسی زودہضم غذائیت سے بھر پور‘انتڑیوں کی خشکی دور کرکے بے ضررقبض کشائی کرنے والی غذا ایسی حالت میں معدے اور انتڑیوں میں پیدا کرنے کے علاوہ بچے کی نشوونما کیلئے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
خون کی کمی دور کرنا
پیاز کھانے سے تازہ خون پیدا ہوتا ہے اس میں شامل فولاد خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
