گردے کی پتھری سے نجات
ایک چمچہ شکر لیں اس کے اوپر سات قطرے کھوپرے کے تیل کے ڈال دیں سوتے وقت کھالیں اوپر سے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں۔ پتھری صبح نکل جائے گی نہیں تو پھر دوسرے دن پھر یہی عمل دہرائیں۔
لکنت‘بلڈ پریشرالرجی اور خارش
٭ ستیاناسی بوٹی تازہ کا دودھ دو تین قطرے صبح نہار منہ زبان پر ملنا لکنت والے کیلئے بے حدمفید ہے۔
٭ ستیاناسی بوٹی کی جڑ اور اس کا چھلکا تقویت اعصاب کیلئے مفید ہے اور مجرب ہے۔
٭ ستیاناسی بوٹی کے بیج ایک تازہ رتی صبح نہار منہ کھانا بلڈپریشرالرجی اور خارش کیلئے بھی مفید ومجرب ہے۔
زبان کی لکنت دور کرنا
بعض خواتین وحضرات اور بچوں کی زبان میں لکنت ہوتی ہے اور وہ روانی سے بات نہیں کرپاتے۔زبان کی لکنت دور کرنے کیلئے مجرب ٹوٹکا پیش نظر ہے کہ
عاقرقرحا بارہ گرام
تیزپات بارہ گرام
کالی مرچ چھے گرام
لے کر باہم باریک پیس کر میدے کی طرح سفوف بنا لیں۔ دن میں دو بار آہستہ آہستہ زبان پر مالش کریں۔
٭بھنے ہوئے سہاگہ باریک سفوف بنا کر شہد میں ملا لیں۔ دن میں دو تین بار زبان پر ملیں۔
دانتوں کا ہلنا بند کرنا
دانت وقت سے پہلے بے احتیاطی کی وجہ سے ہلنا شروع ہوجاتے ہیں‘جس کی وجہ سے مسوڑھوں کی خرابی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں بارہ گرام ببول کی چھال کوجلا کر دو‘دو گرام نمک اور پھٹکری کے ساتھ سفوف بنا کر مسوڑھوں پر آہستہ آہستہ ملیں
دانتوں کا ہلنا
کافور اور نوشادر ہم وزن لے کر باریک سفوف بنا کر سوتے وقت مسوڑھوں پر آہستہ آہستہ ملیں۔
دانت ہلنا
لیموں کے تازہ رس میں اس سے دگنا عرق گلاب شامل کر لیں۔ پھر اس سے صبح وشام کلیاں کریں نہ صرف منہ کی بدبودور ہوجائے گی بلکہ مسوڑھے بھی مضبوط ہوں گے۔
مسوڑھوں کی مضبوطی کیلئے
تھوڑے سے سرکہ اور شہد میں پھٹکری ملا کر پکائیں اور گاڑھا کرلیں۔ دانتوں پر صبح وشام ملنے سے ہلتے ہوئے دانت بھی مضبوط ہوجائیں گے۔ شہد سرکے میں گھول کر کلیاں کرنے سے مسوڑھوں کو مضبوطی ملے گی۔
