جگراور پھیپھڑوں، مردانہ کمزوری، جسمانی تھکن اور گردے اور مثانے کی پتھری سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے

جگراور پھیپھڑوں، مردانہ کمزوری، جسمانی تھکن اور گردے اور مثانے کی پتھری سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے

 

جگراور پھیپھڑوں کیلئے

شاہی زیرے کے پودے کے دانے‘پتے اور جڑیں غدودسے رطوبتوں کے اخراج میں مددگار ہے۔ یہ جسم کی صفائی کیلئے بہترین ہیں۔ سونف میں موجود فائٹونیوٹری اینٹس جگر کو زہریلے کیمیائی مادوں کے زخم سے بچاتے ہیں۔

سونف 1/2چائے کا چمچ

اجوائن 1/2چائے کا چمچ

شاہی زیرہ 1/2چائے کا چمچ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

مصری 1/2چائے کا چمچ

پانی 250ملی لیٹر

ایک برتن میں پانی لے کر ابالیں۔ سونف‘اجوائن اور شاہی زیرہ ڈالیں اور ایک اور ابال دیں۔ چولہا بجھا دیں۔ پانچ سے چھے منٹ تک رس نکلنے دیں۔ایک گلاس میں چھانیں اور لیموں کا رس ڈالیں۔مصری ڈال کر چمچے سے ہلائیں اور نیم گرم پئیں۔یہ مشروب ٹھنڈاکرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔

مردانہ کمزوری

دیسی ادرک کا پانی‘سفیدپیاز کا پانی اور شہد رات کے وقت تینوں مکس کرکے ایک ایک چمچ ملا کر پی لیں اور بعد میں گرم دودھ کو ٹھنڈا کرکے پلادیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

جسمانی تھکن اور بشاشت

تمام دن کام کرنے کی وجہ سے جسم اور ذہن تھک جاتا ہے خودکو اور اپنے اعصاب کو آرام دینے کیلئے یہ شربت بنائیں۔ کیمومائل کے پھول اعصابی نظام کو تازہ کردیں گے۔تھائی ادرک تیز مسالہ ہے جس میں بھر پور ضد تکسیدی صلاحیت کے علاوہ چند منٹ کے اندر اندر ڈپریشن ختم کرکے انسان کو بشاشت مہیا کرتی ہے۔

تازہ تھائی ادرک 1/2انچ کا ٹکڑا

کیمومائل کے خشک پھول ایک چائے کا چمچ

خشک کشمش چھے سے آٹھ دانے 

لیموں کا رس 1/2چائے کا چمچ

پانی 400ملی لیٹر

ادرک کو بیلن سے کچلیں۔ کشمش کو دھوکر باریک کاٹ لیں۔ ایک برتن میں پانی ابالیں۔ ابلتے ہوئے پانی میں کچلی ہوئی ادرک اور کیمومائل کے پھول ڈالیں۔ دس منٹ تک کم آنچ پر ابلنے دیں تاکہ ادرک اور کیمومائل کا عرق نکل جائے۔ چھانیں اور کٹی ہوئی کشمش ڈال دیں۔ ایک دومنٹ کیلئے چھوڑدیں تاکہ کشمش نرم ہو جائے۔ کشمش کو کچل لیں تاکہ مناسب مٹھاس آجائے لیموں کا رس ڈال کر چمچے سے ہلائیں 

شوگر کا مستند علاج

اجزاء:

کٹا ہوا گہیوں (حلیم والا) سوگرام

گوند کتیرا سو گرام

جُو(کٹا ہوا حلیم والا) سو گرام

کلونجی سو گرام

تیارکرنے کا طریقہ:

مذکورہ چیزوں کو پانچ کلو پانی میں ڈالیں پھر اس کو کم ازکم دس منٹ پکائیں جوش دینے کے بعد آگ بجھائیں اور اس کو اتنی دیر تک چھوڑے رکھیں یہاں تک وہ از خود ٹھنڈا ہوجائے پھر چھلکوں کو چھان لیں اور بچے ہوئے پانی کو شیشے کے برتن میں رکھیں۔

٭ ناشتے سے پہلے مریض صبح نہارمنہ سات دن تک مسلسل چائے یا قہوہ کی چھوٹی پیا لی کی مقدار پئیں۔

٭ سات دن کے بعد ایک دن ناغہ کریں پھر چودہ دن ایک دن پئیں اور ایک دن ناغہ کرے (یعنی سات دن پئیں)

٭ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد دوا کا استعمال بالکل بند کردیں اور بلا روک ٹوک جو دل چاہے غذا استعمال کرے۔ان شاء اللہ شفا ملے گی۔

٭ اگر کچھ کسر رہ جائے تو ایک مرتبہ اسی طرح پھر استعمال کرے باذن اللہ لبلبہ کام کرنا شروع کردے گا اور بیماری ختم ہوجائے گی۔

طاقت کی دوا کھنا

صرف تین پتے سفیدے کے اگر کوئی روزانہ صبح نہار منہ چبا کر کھالیں تو پھر کسی طاقت کی دوا کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گردے اور مثانے کی پتھری سے نجات

       اس میں شدیداور ناقابل برداشت دروہوتا ہے اس میں یہ نسخے استعمال کریں:

کلتھی چھے گرام

مولی کا رس پچیس ملی لیٹر

      ان دونوں چیزوں کو آدھا پاؤپانی میں جوش دے کر چھان لیں‘صبح کے وقت لیں 

کھیرے کے بیج تین گرام

ککڑی کے بیج تین گرام

خربوزے کے بیج چھے گرام

گوکھر و(چھوٹا) چارگرام

کلتھی چار گرام

ان دواؤں کو کوٹ کر ایک سو اسی ملی لیٹر پانی میں جوش دے کر شہد سے ہلکا میٹھا کر لیں دن میں دوبار لیں۔

ریاحی دردوں مثلاً گنٹھیا‘فالج‘درد پشت‘درد کمر

ریاحی دردوں مثلاً گنٹھیا‘فالج‘دردپشت‘دردکمرمیں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے۔ اگر اسے تلوں کے تیل میں ملا کر دردوں والے حصے پر مالش کی جائے تو فوری فائدہ ہوتا ہے۔

جالا‘پھولا‘دھند صاف

بطور سرمہ آنکھوں میں لگانے سے جالا‘پھولا‘دھند صاف ہوجاتے ہیں۔اس کا بہترین طریقہ تویہ ہے کہ اس کا پانی نکال کر چھان کر آنکھ میں لگایا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی