داڑھ یا دانت کا درد دور کرنا
لہسن کا پانی نکال لیں اور اس میں روئی کے پھاہے کو بھگو کر داڑھ یا دانت پر لگائیے اور منہ کو کچھ دیر کیلئے کھلا چھوڑ دیجئے۔مواد نکل جائے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
ہلتے دانتوں کیلئے
کالی مرچ دانتوں کے درد میں مفید ہے۔ کچھ عرصے پانی میں بھگوئیں تاکہ اوپر کا چھلکا نرم ہوجائے‘کپڑے سے رگڑکر اوپر والا چھلکا اتاردیں تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے۔ یہ ہلتے دانتوں کو مفید ہے بشرطیکہ دانتوں پر مل کر دو منٹ بعد کلی کی جائے۔
لقوے میں
لقوے میں کالی مرچ بے حد مفید ہے اس کو باریک پیس کر روغن زیتون میں ملا کر مقام ماؤف پر لیپ کرنا چاہیے‘مجرب ہے۔
سینے کا درد دور کرنے اور پھیپھڑوں سے بلغم
سینے کا درد دور کرنے اور پھیپھڑوں سے بلغم خارج کرنے کیلئے کالی مرچ کو پیس کر شہد میں ملا کر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
مزیدارمشروب
آلو کا تازہ رس انسانی جسم کیلئے اکسیر اعظم ہے۔ اس میں موجود حیاتین ج‘ حیاتین ب‘تانبا‘پوٹاشیم اور مینگنیزجسم کی صحت وعافیت کو بہتر بناتے ہیں۔ آلو اور پودینے کے فائیو نیوٹری اینٹس جسم کے تمام خلیوں کی تشکیل کیلئے ضروری ہے۔یہ تیزابیت کا اثر زائل کرتا ہے اور الکلی کا ذخیرہ بڑھاتا ہے۔ شہد میں کئی قسم کے ہارمونز ہیں جو جسم کا ہارمونی توازن قائم رکھنے میں مدددیتے ہیں۔ شہد اور پودینہ دونوں جسم میں مضرجراثیم کی افزائش کو روکتے ہیں۔
آلو ایک عدد‘درمیانے سائز کا
تازہ پودینہ بیس پتیاں
اصلی شہد 1/2چائے کا چمچہ
پانی دو سو ملی لیٹر
پودینے کی پتیوں اور آلوکو اچھی طرح بہتے ہوئے پانی میں دھوئیں۔ آلو کی سائیڈیں کاٹ دیں اور اسے دوبارہ دھوئیں۔ آلو کو بڑے چوکورقتلوں کی صورت میں کاٹیں۔ آلو اور پودینے کی پتیاں لیں اور ان کا ایک ساتھ رس نکالیں۔تازہ نکالا ہوا رس ایک گلاس میں الگ رکھیں۔ایک برتن میں پانی ابالیں اور پھر اسے تھوڑا ٹھنڈا کریں۔اس میں شہد ملائیں اوراچھی طرح ہلائیں۔ اس میں آلو اور پودینے کا رس ڈالیں پھر ہلائیں۔ پوری غذائیت حاصل کرنے کیلئے فوراً پی لیں۔
سادہ بھی اور مقوی بھی
٭ رات کے کھانے کے بعد کھجوریا چھوہارے (پانچ چھے) خوب چبا کر کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔
٭ کالے چنے آدھی مٹھی گرم دودھ میں بھگوکر صبح خوب چبا کر کھائیں اور دودھ بھی پی لیں اس میں تھوڑے گڑکا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔
٭ سفید تل ہلکے بھون کر رکھ لیں۔ دو چائے کے چمچے اس تل کے برابر شکر ملا کر کھانے سے شباب کی فصل بہارآتی ہے اسی میں بادام شیریں کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں
٭ موصلی سفید کا سفوف اور شکر چھے چھے گرام کھاکر دودھ پی لیں۔ اسی طرح ثعلب مصری اور ستاور کا سفوف بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭ مینبھل کی جڑ کا سفوف چھے گرام دودھ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
٭ کچھ عرصہ تک روزانہ مولی کے بیج چھے گرام کھانے سے بھی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ دودھ میں پکی ہوئی گاجریں تھوڑے گڑ یا شہد کے ساتھ کھانے سے توانائی اور شباب میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ رات کو ڈیڑھ پیالی گرم دودھ میں دو چار چھوارے گٹھلی دور کرکے بھگودیں صبح گرم کرکے چھوارے کھالیں اور دودھ پی لیں اور ضرورت ہوتو چینی بھی ملا لیں۔ بانجھ مردوں کیلئے یہ زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
٭ ایک انڈے کو پھینٹ لیں اور اس کے برابر گھی اور پیاز کے رس میں شہد یا چینی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔لئی کی طرح گاڑھا ہونے پر اسے کھانے کے بعد اوپر سے ایک پیالی تازہ گرم دودھ پی لیں۔ توانائی اور طاقت کی لہریں پورے جسم میں دوڑنے لگیں گی۔
٭ کمزورافراد کیلئے یہ مشروب بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ خاص طور پر جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں انہیں اس کے استعمال سے نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔ مچھلی کا تازہ تیل دو چائے کے چمچے تازہ انڈا ایک عددکینو کا تازہ رس ایک پیالی تمام چیزوں کو ایک ڈھکن والی بوتل میں ڈال کر خوب ہلائیں تاکہ یہ یک جان ہوجائیں۔ جی چاہے تو اس میں ایک چمچہ شہد ملا لیں اسے صبح پینے سے جسم کو جاڑوں میں بہترین ناشہ اور مقوی غذائی اجزاء مل جاتے ہیں۔
