قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں || منہ سے پیاز کی بدبودور کرنا || نمک سے زہر کو دور کرنے کے ٹوٹکے

قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں || منہ سے پیاز کی بدبودور کرنا || نمک سے زہر کو دور کرنے کے ٹوٹکے

 

منہ سے پیاز کی بدبودور کرنا

پیاز کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے‘مگر اس کی بو منہ سے آتی رہتی ہے۔ پیاز کی بو دور کرنے کیلئے تھوڑا سا دھنیا چبا لیں۔ اس سے منہ کی بو دور ہوجاتی ہے بلکہ خوشبو سی آنے لگتی ہے۔تھوڑی سی شکر کھانے سے بھی پیاز کی بو منہ سے چلی جاتی ہے۔

برص کے داغ دور کرنا

باتھو بوٹی جوکہ گندم کے ساتھ اگتی ہے اس کو ابال کر فریج میں رکھ لیں۔برس کے داغوں کیلئے اس کا سالن پکا کر صبح وشام تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ داغ برس ہمیشہ کیلئے نیست ونابودہوجائیں گے۔ داغوں پر اسی بوٹی کا پانی ڈراپر سے صبح وشام لگائیں برص کا داغ ختم ہوجائے گا۔

نمک سے زہر کو دور کرنا

٭ بچو کے زہر کیلئے نمک بہترین دوا ہے۔ہمارے رسول پاک صاحب لولاک ﷺ نے بھی بچھو کے زہرکیلئے نمک پانی میں ملا کر انگلی پر ملا تھا۔بھڑیا شہد کی مکھی کاٹ جائے‘نمک سرکہ میں ملا کر لیپ کردیں۔بچھو کا زہر لہسن اور نمک سے دور ہوتا ہے۔ ایک تولہ نمک میں پانچ تولہ پانی ملائیں۔جس کو بھچو نے کا ٹا ہو اس کی آنکھ میں سلائی سے نمک والا پانی لگائیں۔زہر کا اثر دور ہوجائے گا۔

٭ پیٹ میں سخت درد ہو اور کوئی چیز میسر نہ ہو تو نمک کی چٹکی گرم پانی سے پھاٹک لیں۔ درد ٹھیک ہوجائے گا۔گلہ بند ہورہا ہے ورم محسوس کریں تو نمکین پانی کے غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہوجاتا ہے۔

٭ بلغمی کھانسی میں نمک کی ڈلی چوسنے سے بلغم خارج ہوجاتا ہے۔

نظر کی کمزوری

لودھ پٹھانی (چھے گرام) کو ساٹھ قطرے عرق گلاب میں دو گھنٹے تک بھگو دیں۔ پھر چھان کر ایک شیشی میں رکھ لیں دو قطرے صبح وشام آنکھوں میں ڈالیں۔

قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں 

٭ کھجور

٭ دودھ

٭ شہد

٭ فلفل دراز‘دودھ میں جوش دے کر پینا بے حد مفید ہے۔

٭ دارچینی

٭ کالی مرچ

٭ زعفران

٭ ہریسے

٭ پشت کا گوشت

٭ خوشبو

٭ امام غزالی ؒ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں قوت باہ کو بڑھاتی ہیں:

چڑیوں کا کھانا

اطریفل کھانا

۔ مغزپستہ کھانا

ترہ تیزک کھانا

٭ انڈے

٭ حسیس‘یہ تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے‘کھجور‘مکھن اور جما ہوا دہی۔

٭ روغن زیتون

٭ تل اور کھجور ملا کر استعمال کرنا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی