پیروں کی بدبودورکرنا | لیکوریا کیلئے آسان ترین نسخہ | منہ کی بدبو دور کرنے کے ٹوٹکے

پیروں کی بدبودورکرنا | لیکوریا کیلئے آسان ترین نسخہ | منہ کی بدبو دور کرنے کے ٹوٹکے

 

منقیٰ کے فوائد

منقیٰ بہترین خوراک ہے۔ یہ ہمارے رسول پاک صاحب لولاک ﷺ کا فرمان عالیشان ہے:اعصاب کو قوت دیتی ہے کمزوری دور کرتی ہے۔سانس صاف ہوتا ہے۔ بلغم نکالنا اسی کا کام ہے‘رنگ کو نکھاردیتی ہے۔ جو شخص روزانہ منقیٰ کے سرخ دانے کھاتا ہے‘اس کے جسم کو کوئی بدبو دار بیماری نہ ہوگی۔منقیٰ کھانے کا حکم ہے کیوں کہ اس میں شفا ہے اور منقیٰ کے بیجوں میں بیماری ہے۔ بیج پھینک دینے چاہئیں۔

منہ کی بدبو دور کرنا

بعض لوگوں کے منہ سے بہت بری بوآتی ہے۔ انہیں چاہیے چٹ پٹی مسالہ دار چیزیں کھانا چھوڑ دیں۔قبض نہ ہونے دیں اور دن میں دو تین دفعہ سبز سونف کھایا کریں۔ سونف کھانے سے منہ کی بدبودار ہوجاتی ہے۔

آنکھوں کی مالش

ہر روز رات کو سرسوں کے تیل کے چند قطروں کی آنکھوں کے اوپر مالش کرنے سے نہ نظر کمزورہوگی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ بلغمی تکلیف دور

مزاج بلغمی ہے یا بلغم کی وجہ سے تکلیف رہتی ہو تو روزانہ گیارہ دانے منقیٰ کے لیں۔ منقیٰ کے دانے نکال دیں۔منقیٰ میں سے ایک دانہ نکلے تو ایک کالی مرچ دو دانہ نکلیں تو دو کالی مرچ منقیٰ میں رکھ دیں اور کھالیں۔ چند دن میں بلغم دور ہوجائے گی اور پھر یہ شکایت بھی نہیں ہوگی۔ یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے۔

لیکوریا کیلئے آسان ترین نسخہ

ثابت مونگی ایک چھٹانک لے کر اچھی طرح صاف کر لیں اور گرائنڈرمیں باریک پیس صبح نہار منہ تازہ پانی سے ایک چائے کا چمچ پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

پیروں کی بدبودورکرنا

کچھ لوگوں کے پیروں میں سخت بدبوہوتی ہے۔ جو لوگ نماز پڑھتے ہیں‘وہ پانچوں وقت وضو کرتے ہیں۔ وضو کرنے سے میل دور ہوتا ہے۔ سب سے بہترین علاج تو یہ ہے پانچوں وقت وضو کیا جائے اور صبح کی نماز کے بعد دس منٹ گھاس پر ننگے پاؤں چلیں۔چکنی مٹی کا لیپ پاؤں پر کریں۔ اس سے بھی بدبودور ہوجاتی ہے۔ نمک‘سرکہ کے پانی میں پاؤں بھگوئیں۔پندرہ منٹ بعد نکال لیں۔ جرابیں روز دھو کر پہنیں۔ایک دن سے زیادہ نہ استعمال کریں۔ جوتے کو دھوپ میں تھوڑی دیر رکھیں تاکہ اس کی بدبودور ہوجائے۔ پھر ٹیلکم پاؤڈرچھڑک کر پہنیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی