پان کھانے سے زبان پھٹنا
بعض دفعہ پان میں چونا زیادہ لگ جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے زبان پھٹ جاتی ہے۔ کچھ کھایا پیا نہیں جاتا۔ تھوڑا سا کھوپرالے کر چبالیں‘منہ ٹھیک ہوجائے گا۔ کھوپرے سے منہ کی جلن دور ہوتی ہے۔
ذیا بیطس میں کمی
تھوڑی سی پسی ہوئی ہینگ(پاؤڈر)کو دوچائے کے چمچ کریلے کے تازہ جوس میں مکس کر لیں اور دو ماہ تک ہر روز صبح نہار منہ پئیں۔ان شاء اللہ ضرورافاقہ ہوگا۔
کم عمری کے سفید بالوں کا خاتمہ
جن لوگوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجائیں وہ روزانہ رات کو آدھا کلو دودھ میں چند قطرے سے روغن بادام ڈال کر پئیں اور دودھ نیم گرم ہو تو بال سفید ہونا رک جائیں گے اور سفید بال سیاہی مائل ہونے لگیں گے۔
گنج کیلئے
٭ سرمیں بعض دفعہ پھنسیاں نکل آتی ہیں اور ان میں سے پانی بہتا رہتا ہے۔ ان سے سر میں خارش ہوتی ہے۔آم کے اچارکا دو سال پرانا تیل لیں اور روز لگائیں اس سے گنج دورہوتا ہے۔
٭ کنیر کے پودے باغوں میں ہوتے ہیں۔ یہ کافی بڑے ہوتے ہیں۔ مالی سے پوچھ کر کنیر کے پتے توڑلیں۔پاؤ بھر سرسوں کے تیل میں ڈیڑھ چھٹانک جلا لیں تیل چھان کر رکھیں۔اس سے سر کے زخم ٹھیک ہوں گے‘گنج دور گا۔
مسوں سے نجات پانا
بینگن کی راکھ یا چونا بھگوکر ٹوتھ پک کی مددسے مسوں پر لگائیں۔وہ خود بہ خود جھڑ جائیں گے۔
جلے ہوئے حصے کا علاج
جلے ہوئے جسم پر ہرادھنیا اچھی طرح پیس کر لیپ کردیں تو آبلہ نہیں پڑے گا‘ زخم جلد ٹھیک ہوگا اور جلن محسوس نہیں ہوگی۔
بال خورہ
٭ یہ ایک بیماری ہے۔بھنوؤں کے‘سرکے بال گول گول دائروں میں گر کر داغ دے جاتے ہیں جو بدنما لگتے ہیں۔ اس کا دیسی علاج یہ ہے‘سرمہ تھوڑا سا لیں۔ لہسن کی پوتھیاں پیس کر سرمہ میں ملائیں‘داغ پر لیپ کردیں۔ بعض دفعہ اس کے لیپ سے خارش ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں دوانہ لگائیں بلکہ مکھن لگائیں۔
٭ پوٹاشیم پر میگنیٹ(لال دوا) کے چند دانے پانی میں گھول کر لگائیں۔ دن میں دو تین بار لگانے سے بال خورہ ختم ہوجاتا ہے۔
