مٹی کھانے کی عادت ہچکی کا آنا اور پیٹ کے کیڑے
مٹی کھانے کی عادت ہچکی کا آنا اور پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے کیلئے زیرہ سِرکے میں بھگو کر اور خشک کرکے کھانا بے حد مفید ہے۔
رحم کے ورم
اگر آدھ پاؤ کا لازیرہ دس سیر پانی میں ابال کر ٹپ میں ڈال کر رحم کے ورم والی مریضہ کو اس میں بٹھائیں تو دو چار دفعہ ایسا کرنے سے عارضہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔
٭ بواسیر کے مسوں کا دردختم کرنے کیلئے گرم گرم زیرہ کا پلٹس باندھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
جوڑوں کے درد کیلئے
ایسا تیل جس میں مچھلی کو تلا گیا ہو اور بچ گیا ہو جوڑوں پر لگانے سے جوڑوں کے درد میں آرام آجاتا ہے۔
پھٹے ہوئے پاؤں کیلئے
دو شلجم لیں۔چھلکوں سمیت ٹکڑے کر لیں۔کسی بڑی دیگچی میں پانی بھر کر شلجم ڈال کر پانی ابال کیں۔ شلجم جلدی گل جائیں گے۔یہ پانی کسی تسلے میں ڈال کر آدھا چھوٹا چمچہ نمک ملائیں اور اتنا ہی سرسوں کا تیل۔ پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں‘ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو پاؤں صاف کرکے پٹرولیم جیلی لگائیں۔ تین چار دن میں پاؤں ٹھیک ہوجائیں گے۔
بلڈپریشر کنٹرول
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ایک ٹیبل اسپون میتھی پاؤڈر‘ایک گلاس پانی میں ملا کر روز صبح پیا کریں افاقہ ہوگا۔
کثرت طمث اور سیلان الرحم
کثرت طمث اور سیلان الرحم میں
دارچینی چھے ماشہ
ثعلب ایک تولہ
صدف خالص دو تولہ
چینی ان تمام باقی ماندہ ادویہ کے ہم وزن لے کر سفوف بنائیں‘تین ماشہ سفوف صبح وشام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
سیلان الرحم
سیلان الرحم میں
دارچینی ایک تولہ
تال مکھانا ایک تولہ
کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ
بتاشے تین تولہ
ان سب کو باریک کوٹ کر سفوف بنا کر تین ماشہ سفوف گائے کے دودھ سے صبح وشام استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
٭ عورتوں کے مرض سیلان الرحمن میں جوارش زنجبیل یا پھر معجون زنجبیل ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی صبح وشام کھلانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
قوت بڑھانے کیلئے
زعفران 1/4چائے کا چمچہ
تازہ ادرک دو انچ
صاف شہد دو چائے کے چمچے
پانی دو سو ملی لیٹر
ادرک کو چھیل کر دھولیں۔اسے باریک ریشو کی صورت میں چھیل لیں اور
صاف شہد میں ملائیں۔چوبیس گھنٹے کیلئے چھوٹے مرتبان میں رکھیں اور اس کے بعد استعمال کریں۔
زعفران کو پچاس ملی لیٹر میں حل کریں۔باقی ڈیڑھ سو ملی لیٹر پانی کو ابالیں۔ زعفران ملا پانی باقی پانی میں ڈال دیں اورپھر ابالیں۔
شہد ملی ہوئی ادرک کا ایک چائے کا چمچہ لمبا لب بھرا ہوالیں اور ایک پیالی میں ڈالیں۔اب اس برتن کو جس میں زعفران ملا پانی سے شہدملی ہو ادرک پرانڈیلیں اور چمچے سے اچھی طرح ہلائیں۔چھان کر پئیں۔
آواز بیٹھ جانا
ادرک کا درمیانہ ٹکڑا لیں۔ نوک دار چھری سے سوراج کریں اور ادرک میں نمک بھر دیں۔ ادرک کے چورے سے سوراخ بند کرلیں۔ تھوڑا سا گندھا ہوا آٹا ادرک کے چاروں طرف لگائیں اور پھر چولہے میں دبا دیں۔ آٹا پک جائے تو نکال کر آٹا پھینک دیں۔ ادرک تھوڑی سی لے کر کھائیں‘آوازٹھیک ہوجائے گی۔
ناخن ٹوٹنے کیلئے
وٹامن سی کی ایک گولی ضرور کھائیں۔ایک لیموں کا رس پانی میں ملا کر روز پیا کریں۔ چارلیموں لے کر انکارس نکال لیں۔اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی پھٹکری ملائیں اور بوتل میں رکھ لیں۔بیس منٹ کیلئے یہ محلول روئی سے ناخن پر لگا کر خشک ہونے دیں اور پھر ہاتھ دھولیں۔
منہ کے چھالے
٭ سبیز دھنیے کا عرق نکال کر چھالوں پر لگائیں چھالے دور ہوجائیں گے۔
٭ ذراسی مہندی پانی میں بھگودیں اور اسے کچھ دیر بعد چھان لیں۔دن میں دو تین بار اس سے کلیاں کریں۔چھالے ٹھیک ہوجائیں گے۔
٭ ٹوتھ پیسٹ چھالوں پر لگانے سے چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔