کان کا درد ، پتے کے درد ، ٹی بی سے نجات کیلئے ٹوٹکے

کان کا درد ، پتے کے درد ، ٹی بی سے نجات کیلئے ٹوٹکے

 

کان کا درد دور کرنا

پیاز کا پانی کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔

پتے کے درد کیلئے

پتے کا درد بہت شدیدہوتا ہے۔ اس کے دور کرنے کیلئے ایک درمیانے درجے کی پیاز‘ایک مولی‘ایک لیموں اور سواتولہ ادرک پانی کے ساتھ گولیاں بنالیں اور دونوں وقت کھانے کے بعد ایک ماشہ کمونی اور کشتہ مرجان دورتی‘دودھ یا چائے کے ساتھ کھانے سے چند دن میں مریض تندرست ہوجاتا ہے۔

ٹی بی سے نجات کیلئے

تپ دن (ٹی بی) جس طرح پاکستان میں پھیل رہا ہے اس کے تدارک اور بچاؤں کیلئے ضروری ہوگیا کہ ہر انسان روزمرہ خوراک میں پیازاستعمال کرے۔یہ سستی غذا بھی ہے اور دوا بھی!

پیاز کا رس یا کچا پیاز نمک کے ساتھ کانے سے ٹی بی کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔

اطالوی ڈاکٹروں کے مطابق پیاز تپ دن کے جراثیم تلف کرتا ہے اور اس کے عرق کا انجکشن تپ دن کے جراثیم کے فروغ سے روکتا ہے۔

کیلشیم کا بہترین ذریعہ دہی

تازہ سبزیوں‘پھلوں کی طرح دہی کا شمار زندہ غذاؤں میں کیا جاتا ہے‘ کیونکہ دہی میں ہضم کیلئے مفید زندہ بیکٹیریاہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی کیلشیم کا بہترین ذریعہ بھی ہوتا ہے۔ اس کا استعمال کرکے ہڈیوں کو کمزورہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

دھند‘جالا اور ضعف بصر

سرمہ میں تیزپات گیارہ دن کھرل کرکے استعمال کرنے سے دھند‘جالا اور ضعف بصر دور ہوجاتا ہے‘نسخہ: سرمہ ایک تولہ‘تیزپات چھے ماشے‘عرق گلاب میں کھرل کرکے استعمال کریں۔

مقعداور رحم کی اکثربیماریاں 

مقعداور رحم کی اکثر بیماریوں میں تیزپات کا سفوف ایک ماشہ روزانہ صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

نیند کی خرابی

اگر نیند نہ آتی ہو تو سوتے وقت چھے ماشے سے ڈیڑھ تولے تک پیاز چبانے سے نیندآنے لگے گی اور اس سے دل کا باردور ہوجائے گا۔

قالین پر بچے پیشاب کردیں تو

قالین پر پیشاب کا دھبہ بہت برا لگتا ہے۔دوسرے یہ کہ بُوبھی آتی ہے۔ بچے پیشاب کریں تو آپ فوراًگیلا اسفنج یا کپڑا لے کر دو تین دفعہ صاف کر لیں۔ اس طرح قالین پر دھبہ نہیں پڑے گا۔ بعد میں کمرے میں تھوڑا سا پرفیوم چھڑک دیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی