پانچ عادات جو خاموشی سے آپ کی نیند کو تباہ کر رہی ہیں

پانچ عادات جو خاموشی سے آپ کی نیند کو تباہ کر رہی ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی نیند خراب ہونے کی وجہ صرف موبائل یا زیادہ سوچنا نہیں؟
آپ کی روزمرہ کی کچھ عام عادتیں خاموشی سے آپ کی نیند کا بیڑا غرق کر رہی ہیں — اور آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔
روزانہ وہی کام، وہی روٹین، لیکن صبح اٹھتے ہی آپ تھکن محسوس کرتے ہیں، دماغ بوجھل اور دن بے چینی میں گزرتا ہے؟
چلیے آج جانتے ہیں وہ 5 عادتیں جو اندر ہی اندر آپ کی نیند کو کھوکھلا کر رہی ہیں — اور ان سے بچنے کا آسان حل بھی۔

1. سونے سے پہلے سکرین ٹائم
اکثر لوگ رات کو سونے سے پہلے موبائل، لیپ ٹاپ یا ٹی وی دیکھتے ہیں۔ ان ڈیوائسز سے نکلنے والی نیلی روشنی (Blue Light) دماغ کو یہ سگنل دیتی ہے کہ ابھی دن ہے، جس کی وجہ سے نیند کی نیچرل پروسیس یعنی melatonin کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ نتیجہ؟ نیند آنے میں دیر، نیند بار بار ٹوٹنا، اور صبح کی تھکن۔
حل: سونے سے کم از کم 1 گھنٹہ پہلے سکرینز بند کر دیں، اور کوئی کتاب پڑھنے یا نرم روشنی میں بیٹھنے کی عادت ڈالیں۔

2. بے وقت سونا
نیند کا بھی ایک سسٹم ہے جو آپ کے جسم کی اندرونی گھڑی (biological clock) کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اگر آپ روز کبھی 10 بجے، کبھی 1 بجے اور کبھی 3 بجے سونے لگیں تو آپ کا دماغ کنفیوژ ہو جاتا ہے۔
حل: روزانہ ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت بنائیں، چاہے ویک اینڈ ہی کیوں نہ ہو۔

3. چائے یا کافی رات کو پینا
کافی یا چائے میں کیفین ہوتا ہے، جو دماغ کو جگانے اور چوکنا رکھنے کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ رات 7 یا 8 بجے کے بعد چائے یا کافی پیتے ہیں، تو یہ نیند کی کوالٹی کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔
حل: شام 6 بجے کے بعد کیفین سے پرہیز کریں، اور ہربل ٹی یا نیم گرم دودھ کا انتخاب کریں۔

4. ذہنی دباؤ اور overthinking
سونے کے وقت اگر آپ کا دماغ دن بھر کے خیالات، پریشانیاں یا مستقبل کی پلاننگ میں الجھا ہوا ہو تو نیند آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ سب ایک سائلنٹ وائر ہے جو نیند کو متاثر کرتا ہے۔
حل: سونے سے پہلے 10 منٹ کی سانس لینے کی مشق، جرنلنگ یا دعا آپ کے دماغ کو پرسکون کر سکتی ہے۔

5. رات کو بھاری کھانا کھانا
رات کو چکنائی یا مصالحہ دار کھانا کھانے سے ہاضمے کا عمل سست ہو جاتا ہے، اور پیٹ بھرا ہونے کی وجہ سے نیند صحیح نہیں آتی۔ پیٹ میں گرمی یا بدہضمی کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
حل: سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے ہلکا اور سادہ کھانا کھائیں، تاکہ جسم کو سکون ملے اور نیند بہتر ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی