٭ بچوں کے سامنے تتلا کر نہ بولیں۔بچے کو عادت ہوجائے گی۔ بعض بچے بخار کے بعد تتلانے لگے ہیں۔ ان کیلئے یہ ٹوٹکا ہے۔نوبادام کی گریاں اور نو ہی کالی مرچ لے کر پانی میں چٹنی کی طرح پیس لیں۔ چینی ملائیں۔انگلی سے چاٹ لیں۔ صبح بچوں کو تازے مکھن میں چینی ملا کر دیں۔
٭ کالی مرچ چھے ماشہ‘نوشادر چھے ماشہ باریک پیس کر پانچ تولہ شہد میں ملائیں صبح وشام انگلی سے مسوڑھوں پر ملیں۔منہ سے رطوبت بہے گی۔ منہ لٹکاکر رال بہنے دیں۔ تتلاہٹ دور ہوجائے گی۔
جو بچے دیر سے بولتے ہیں
ان کو بادام کھلائیں۔بوڑھی عورتیں یہ ٹوٹکا بتاتی ہیں۔طوطاپالیں اور اس کا جوٹھا پھل کھلائیں‘بچے بولنے لگیں گے۔ہری مرچ کھانے سے زبان تیز ہوتی ہے۔
چھوٹے بچوں کے اسہال
آٹھ دس دانے منقیٰ کے دھوکر خشک کرکے بیج نکال دیں پانچ چھے چھوٹی الائچی(موٹی موٹی) ان کے دانے نکال کر پیس کر منقیٰ میں اچھی طرح مسل لیں۔ چھوٹے بچوں کو مسر کے دانے اور ذرا بڑے بچوں کو چنے کے دانے کے برابر تین چار بار دیں۔بہت جلد فائدہ ہوگا۔ بنا کر ڈبی میں رکھ کر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
بچوں کے سوکھے پن کو دورکرنا
اگر بچہ سوکھ کر ڈھانچہ ہوجائے تو انڈے کی زردی لے کر بچے کی مقعدپر رکھیں وہ حیرت انگیزطورپر کھینچ لے گا اور یہ سوکڑے پن کی علامت بھی ہوگی۔روزانہ عمل دہرائیں۔آخر میں بچہ کی طاقت زردی اٹھانے میں کمزور ہوجائے گی اور بچہ دن بہ دن تندرستی کی طرف گامزن ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ!!
کندذہن بچوں کا حافظہ بڑھانا
گائے کا دودھ باقاعدگی سے بچوں کو پلائیں۔ ایک چھوٹی سبز الائچی اور چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی چبا کر دودھ ایک گلاس پلائیں۔ اس سے بچوں کا حافظہ تیز ہوگا اور سبق یاد رکھ سکیں گے۔
سوکھا پن دور کرنا
جن چھوٹے بچوں کو سوکھے پن کی بیماری ہوتی ہے ان کو ایک چھٹانک انگور کا رس روزانہ پلانا مفید ہے۔
