بچے کا منہ یا زبان کا پک جانا || بچے کی نکسیر پھوٹنا || بچے کی قبض دور کرنے کے ٹوٹکے

بچے کا منہ یا زبان کا پک جانا || بچے کی نکسیر پھوٹنا || بچے کی قبض دور کرنے کے ٹوٹکے

 


بچے کا منہ یا زبان کا پک جانا تو طباشیر اور سبز الائچی کے سفوف میں گلوکوز ملا کر تھوڑے تھوڑے وقفے سے لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اس کے علاوہ گلیسرین سے منہ صاف کرنا ضروری ہے۔

بچے کے جسم پر سر خ دانے

کیسٹر آئل اور جست مکھن میں ملا کر لگانے سے دانے ختم ہوجاتے ہیں۔

بچے کی نکسیر پھوٹنا

برف کے پانی میں تولیہ بھگو کر ناک صاف کرنے اور تالو اور ناک پر ٹھنڈا پانی ڈالنے سے نکسیر ختم ہوجاتیء ہے۔اگر ہوسکے تو برف چبانے کیلئے دی جاسکتی ہے۔

بچے کا کان درد کرے تو

زیتون کا تیل گرم کرکے اس کے دو تین قطرے کان میں ڈالنے سے بچہ کے کان کا درد ختم ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ برسوں کے تیل میں لہسن سرخ کرکے ٹپکانا بھی مفید رہے گا۔

بچوں کے پیٹ درد کیلئے

جب بچوں کو پیٹ درد ہوتا ہے تواس کی یہ علامت ہے کہ بچے ٹانگوں کو باربار سکیڑتے ہیں اور چیختے ہیں۔بچوں کے پیٹ درد کیلئے مندرجہ ذیل چٹکلہ بہت مفید ہے  پیاز کو آگ میں سینک کر پانی نچوڑلیں اور تین ماشہ پلادیں ان شاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہو جائے گا۔

بچے کی قبض دور کرنا

بچہ کے دودھ میں چینی کی جگہ شہد یا بھوری شکر ملا کر پلانے سے قبض دور ہو سکتی ہے اس کے علاوہ پرانی قسم کے آلو بخارے پیس کر ان کا رس دینا بھی مفید ہے۔

بچے کی قبض دور کرنا

آدھا بادام‘آدھا عناب‘آدھا منقیٰ لے کر پتھر پر رگڑیں۔سردی ہو تو عناب نہ ڈالیں۔ چمچے میں یہ گاڑھا آمیز ہلکا گرم کرکے دن میں کسی وقت بچے کوچٹا دیں۔ پندرہ دن بعد ایک بادام ایک منقیٰ پیس کر دیں۔گرمی کے موسم میں عناب ڈالیں۔ منقیٰ کے بیج نکال دیں۔ بچہ موٹا ہوجائے گا۔

بچوں کے خسرہ نکلنا

منقیٰ ازحد مفید ہے۔جب بھی شبہ ہوکر خسرہ کے دانے نکلنے والے ہیں ساتھ دانہ منقیٰ‘تھوڑی سی خاکسیر اور پانچ دانہ عناب کے پانی میں ڈال کر پکائیں۔ چھان کر رکھ لیں۔ یہی پانی بچے کو دیں۔ منقیٰ بیچ نکال کر کھلائیں۔منقیٰ کھلانے سے قبض نہیں ہو گا‘ دانے نکل آئیں گے۔بچہ جلدی ٹھیک ہوجائے گا۔

بچے کو نزلہ زکام لگ جائے تو

بچے کی ناک بند ہوجانے کی صورت میں نتھنوں کے اندر اور ناک کے اوپر ویسلین یا سرسوں کے تیل میں کافور ملا کر لگانا چاہیے اور نزلہ زکام کیلئے بچے کو ابلے ہوئے گرم پانی میں گلوکوزملا کر پلانا چاہیے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی