بچوں کی تندرستی کیلئے ٹوٹکے || بچے کو دودھ پلانے کے طریقے

بچوں کی تندرستی کیلئے ٹوٹکے || بچے کو دودھ پلانے کے طریقے

 


٭ کھجور کا ایک دانہ ابلے ہوئے چاول کے پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح پیس لیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر بچوں کو دو تین مرتبہ دینے سے کمزور بچے تندرست وتوانا ہوجاتے ہیں۔

٭ ایک چمچ پالک کی بھاجی کا رس شہد میں ملا کر روزانہ پلانے سے نہایت کمزور بچہ بھی صحت مند اور مضبوط ہوتا ہے۔

٭ پکے ہوئے ٹماٹروں کا تازہ رس چھوٹے بچوں کو دن میں تین بار دینے سے بچے صحت مندوتوانا ہوجاتے ہیں۔

٭ بچے رات میں پیشاب کر دیتے ہیں تو تل کھلانے سے یہ عادت نکل جاتی ہے اور ان کا جسم توانا ہوجاتا ہے۔

٭ تلسی کے پتوں کا رس پانچ سے دس قطرے پانی میں ڈال کر روزانہ پلانے سے بچوں کے اعضاء اور ہڈیوں میں قوت پیدا ہوتی ہے اور وہ بہت جلد چلنا سیکھ لیتے ہیں۔

٭ روزانہ پیاز اور گڑ کھلانے سے بچوں کی اونچائی بڑھتی ہے۔

٭ دودھ پلانے سے قبل بچے کو ایک چمچ ٹماٹر کا رس پلانے سے دودھ کی قے بند ہوجاتی ہے۔

٭ ہلدی ڈال کر گرم کیے ہوئے دودھ میں تھوڑا سا نمک اور گڑڈال کر پلانے سے بچوں کو سردی کے موسم میں سانس لیتے وقت ہونے والی تکلیف میں افاقہ ہے۔ نیز سانس میں بجی ہوئی سیٹی بند ہوجاتی ہے۔

٭ لہسن کے ایک دو دانے دودھ میں پکا کر اور چھان کر دودھ پلانے سے بچوں کو کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔

 بچے کو دودھ پلانے کے طریقے

٭ بوتل سے دودھ پلاتے وقت بوتل کو تکیے پر رکھنے کی بجائے ہاتھ میں پکڑیں 

٭ ایک بوتل دس پندرہ منٹ میں ختم ہونی چاہیے۔

٭ بچہ کو دودھ آہستہ آہستہ ٹھہر ٹھہر کر پلانا چاہیے۔

٭ دودھ پلاتے وقت درمیان میں ایک دو دفعہ وقفہ کرنا بہتر ہے۔

٭ دودھ ختم ہونے پر بچے کو فورا ً نہیں سلانا چاہیے بلکہ اسے بٹھا کر ڈکار آجانے دینی چاہیے۔

٭ چھے ماہ تک بچے کو دودھ کے سوائے کچھ نہ دیں کیوں کہ بچے کا معدہ دودھ کے سوا کچھ ہضم نہیں کرتا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی