کیلے فریچ میں رکھنا ہوتو || فریج میں رکھی مرغی || باتھ روم ٹائلزچمکانا ٹوٹکے

کیلے فریچ میں رکھنا ہوتو || فریج میں رکھی مرغی || باتھ روم ٹائلزچمکانا ٹوٹکے

3 کیلے فریچ میں رکھنا ہوتو موٹاخاکی لفافہ لیں‘اسے خوب جھاڑ لیں۔ کیلوں کو دیکھیں‘اگر کوئی کیلا چھلا ہوا ہے یا خراب ہے تو اسے نکال دیں۔ باقی کیلوں کو کپڑے سے اچھی طرح صاف کرکے خاکی لفافہ میں رکھیں۔ فریج کے نچلے خانے میں لفافہ اچھی طرح بند کرکے رکھ دیں۔ اس طرح کیلے دیر تک صحیح رہیں گے۔ اوپر سے ان کا رنگ تو سیاہ ہو جائے گا مگر ذائقہ ٹھیک رہے گا۔

فریج میں رکھی مرغی

فریج میں رکھی ہوئی مرغی نکال کر اس پر ایک لیموں کا رس نچوڑ کر رکھ دیں۔ اس طرح مرغی کی بوختم ہوجائے گی۔ اگر مرغی تلفی ہے تو سفید سرکہ اور مسالے لگا کر رکھ دیں۔ اس کا ذائقہ زیادہ بہتر ہوگا۔خستہ اور کراری بنے گی۔ 

فریج کی ناگوار بو دور کرنا

٭ میٹھا سوڈا لے کر ایک خشک چھوٹی کٹوری میں ڈالیں اور فریج کے ایک کونے میں رکھ دیں۔ یہ سوڈا ساری بو جذب کر لے گا۔ سوڈا نہ ہو تو آپ بیکنگ پاؤڈ رکھ دیں دس پندرہ دن بعد تازہ بدل دیں۔ اس طرح فریج میں کوئی بو نہیں ہوگی۔ 

٭ امرودوغیرہ آپ نیچے کے خانے میں لفافے میں رکھیں۔ امرودوں کی بو بہت جلد ہر چیز میں سرایت کر جاتی ہے۔

فریج کی مچھلی تازہ کرنا

مچھلی صاف کرکے پلاسٹک کے لفافے میں اچھی طرح پیک کرکے رکھیں۔ برف خانہ میں یہ مچھلی کافی دن رہ سکتی ہے۔ جب پکانی ہو تو نکال لیں اور گہرے فرائی پان میں آدھا کب دودھ ڈال کر مچھلی پگھلنے دیں۔ اب آپ اسے کسی طریقے سے بھی پکائیں۔مچھلی بالکل تازہ لگے گی۔

فریج میں گرم چیزیں نہ رکھنا

کھانا ٹھنڈا ہو جائے پھر ڈونگے میں نکال کر فریج میں رکھیں دودھ بھی ٹھنڈا ہونے پر رکھیے۔گرم چیزیں رکھنے سے خراب ہوجائیں گی۔ سالن وغیرہ ڈانک کر رکھیں‘ ورنہ ان میں دوسری چیزوں کی خوشبو آئے گی۔

لائٹ چلی جانا

بعض دفعہ گھنٹوں کیلئے لائٹ چلی جاتی ہے۔ اس صورت میں آپ برف والے خانہ کا جائزہ لیں۔ برف کے ٹکڑے ٹرے میں آدھے پگھل جائیں تو آپ فریج میں رکھی ہوئی کھانے کی چیزیں کا جائزہ لیں۔ چیزیں باہر نکال لیں۔ سالن وغیرہ گرم کر لیں‘ورنہ یہ چیزں خراب ہو جائیں گی۔

باتھ روم ٹائلزچمکانا

باتھ روم ٹائلز پر تھوڑا سا بورک ایسڈڈال کر دھوئیں اور پھر اس کی چمک دیکھیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی