دانت کے برش جلدی خراب ہوتے ہیں۔ آپ ہرہفتہ برش کو نمکین پانی میں د س منٹ کیلئے بھگو دیں۔ اس طرح برش ٹھیک رہیں گے۔ تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈالیں۔ برش صاف ہوجائیں گے۔
کپڑے کے رنگوں کی حفاظت کیلئے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپڑوں سے رنگ نہ اترے تو پہلی مرتبہ پانی میں نمک ملا کر اسے اچھی طرح دھوئیں اس طریقے سے رنگ محفوظ رہتا ہے۔
روغنی نان اور روٹی محفوظ کرنا
٭ گھر میں کوئی دعوت ہوتوروغنی نان بچ جاتے ہیں۔آپ ان کو فریج میں محفوظ کرسکتی ہیں۔ پلاسٹک کے لفافے میں پیک کرکے برف خانہ میں رکھ دیں۔جب ضرورت ہو تو دو چارنان نکالیں‘توے پر رکھیں اور گرم کرلیں۔روٹی اور نان تازہ محسوس ہوں گے‘خوشبوبھی رہے گی۔ آپ روٹیاں بھی اس طرح محفوظ کرسکتی ہیں۔ مہمان آجائیں تو گرم کرکے پیش کردیں بالکل تازہ لگیں گی۔
٭ ڈبل روٹی بچ جائے تو وہ بھی آپ برف خانہ میں رکھ دیں۔ جب ضرورت ہو تو نکال کر توس سینک لیں۔
٭ تنور کی روٹی بھی آپ اسی طرح محفوظ کریں۔ روٹی کو چھری سے کاٹ کر پیک کرسکتی ہیں۔ اس طرح سے جگہ بھی کم گھیرے گی اور روٹیاں زیادہ رکھی جائیں گی۔
اوندھے منہ لیٹ کر کھانا
ہمارے ہاں اب یہ رواج ہوتا جارہا ہے۔بچے لیٹ کر اوندھے منہ ٹیلی ویژن بھی دیکھتے رہتے ہیں اور کھاتے بھی ہیں۔حدیث پاک میں ہے کہ اوندھے منہ لیٹ کر نہ کھاؤ۔ اس طرح کھانے سے ہاضمہ صحیح نہیں رہتا۔ بچوں کو اس طرح کھانے سے منع کریں۔ فرمان رسول ﷺ کی خلاف ورزی ہے اور صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔
مکھیوں سے نجات کیلئے
مکھیوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر تھوڑا سا جام لگا کر ایک پلیٹ میں رکھ دین اور اس پر کوئی بھی زہریلا اسپرے کردیں‘ساری مکھیاں اس کو کھانے کیلئے آئیں گی اور مرجائیں گی۔
انگور‘جاپانی پھل اور امرودرکھنا
انگور وغیرہ کبھی دھوکر نہ رکھے۔جاپانی پھل بہت جلدی خراب ہوجاتے ہیں‘ امرودبھی کبھی دھوکر نہ رکھیں۔دھونے سے پھل خراب ہوتے ہیں۔ آپ پھلوں کی چاٹ فریج میں رکھیں تو لیموں کا عرق چھڑک دیں۔ پھلوں کا رنگ نہیں بدلے گا اور چاٹ بھی ذائقہ دار رہے گی۔
