سنہری چھاپے کے دوپٹے رکھناہو تو || کمبل اور موٹے اونی کپڑوں کو دھونا || قالین پر بچے پیشاب کردیں تو

سنہری چھاپے کے دوپٹے رکھناہو تو || کمبل اور موٹے اونی کپڑوں کو دھونا || قالین پر بچے پیشاب کردیں تو

 

 سنہری چھاپے کے دوپٹے رکھنا ہو تو بازار میں دوپٹہ اور سوٹ سنہری چھاپے کے مختلف رنگوں میں ملتے ہیں۔ ان کی اچھی خاصی قیمت ہوتی ہے۔ مگر یہ جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ ان کو سیاہی سے بچانے کیلئے ایک طریقہ ہے۔ خاکی لفافے میں یہ دوپٹے رکھیں۔ ان کارنگ خراب نہیں ہوگا کیوں کہ چھاپے کی وجہ سے نمی بھی ہوجاتی ہے اور نمی میں یہ جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔

ان پر آپ پرفیوم بھی نہ چھڑکیں‘نہ عطر لگائیں۔فینائل کی گولیاں بھی نہ ڈالیں۔موٹے خاکی لفافے میں تہہ کر رکھیں‘صحیح رہیں گے۔ استری کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔نمی والی جگہ پر نہ رکھیں۔

سفید دوپٹے کیلئے

سرف‘نیل اور آدھا چمچہ پسا ہوا نمک ملا کر دوپٹہ دھولیں۔ورنہ دوپٹہ کی سفیدی برقراررہے گی۔

رنگین دوپٹے دھونا 

دوپٹوں کے رنگ بہت جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ آپ دوپٹوں کو ہمیشہ شام کے وقت دھوکر سائے میں ڈالیں۔ دن میں دوپٹہ دھونا ہو تو آپ فوراً دھوکر سائے میں دوپٹہ کو ہلا ہلا کر خشک کریں۔گرمی ہے تو پنکھے کے نیچے جاکر سکھالیں۔ اس طرح دوپٹوں کے رنگ ٹھیک رہتے ہیں۔

ہلکا بادامی دوپٹہ دھونا

آپ وائٹ دوپٹہ بہت جلدی خراب ہوتا ہے۔ گھر میں زرد ے کا رنگ پیلا والا موجود ہوتا ہے۔ آپ کے دوپٹہ کا رنگ خراب ہوگیا ہے تو آپ ایک چٹکی رنگ پانی میں گھول لیں اور اس میں دوپٹہ گیلا کرکے رنگ لیں۔ دوپٹہ ٹھیک رہے گا۔

ریشمی سلکی قیمتی کپڑے دھونا

تازہ پانی میں جھاگ بنا کر دھوئیں۔ انہیں ہاتھ سے زیادہ نہ ملیں‘ ورنہ خراب ہوجائیں گے۔ زیادہ احتیاط کرنی ہوتو کپڑے کی تہہ الٹی کر لیں۔ اسی طرح شلوار بھی الٹا کر کے دھوئیں۔کپڑے خراب نہیں ہوں گے۔

کشیدہ کاری والے کپڑے دھونا

بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ دھاگوں کے رنگ بعض دفعہ کچے ہوتے ہیں احتیاط سے ایسے کپڑے دھوئے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے نمک کے پانی میں کپڑا بھگوئیے۔ پھر سرف سے دھوکر کھنگال لیں۔ آپ نے قمیص پھیلانی ہے تو قمیص کے اندر کوئی موٹا کپڑایا تولیہ رکھ کر پھیلا دیں۔ تار پر لٹکانی ہے تو قمیص کے اندر پلاسٹک کا لفافہ سیفٹی پن سے لگا دیں تاکہ دوسری طرف رنگ نہ آسکے۔نیچے سے دامن نچوڑ کر قمیص سوکھنے کیلئے لٹکادیں۔اسی طرح میز پوش‘ٹی کوزی کو ردھوئیں۔

اونی کپڑوں کیلئے

٭ اونی کپڑوں کو ہلکے گرم پانی یا تازہ پانی میں سرف کے جھاگ میں بھگودیں۔ آہستہ آہستہ مل کر دھوئیں۔تازہ پانی میں جھاگ نکال دیں۔ تیز گرم پانی میں نہ ڈالیں اون کے ریشے سکڑ جائیں گے۔
٭ تھوڑے سے ریٹھے لے کر ان کے چھلکوں کا سفوف کرلیں۔ یہ سفوف پانی میں پکاکر ہاتھ سے جھاگ بنا لیں۔ اب اس میں تھوڑا سا سرف ملائیں۔کپڑے بھگوکر صاف کر لیں اور تازے اپنی میں دھولیں۔

کپڑوں کی دھلائی کرنا

کپڑے دھونے سے پہلے چھانٹ لیں۔ سفید کپڑے الگ رکھ لیں‘ رنگین الک اور جن کپڑوں کے رنگ اترنے کا شبہ ہو وہ آخر میں رکھ لیں ہاتھ سے میلے کپڑے دھونے ہیں تو زیادہ میلے کپڑوں پر صابن لگا کر رکھ دیں۔ آخر میں دھوئیں۔ اس طرح صابن میل کو کاٹ دے گا۔کپڑے دھونے کیلئے صابن یا سرف جو بھی استعمال کریں‘پانی میں سب سے پہلے تھوڑا سانیل ملالیں۔ اس طرح کپڑے جلدی صاف ہوں گے۔

سویٹردھوکر سکھانا

سویٹر کو تار پر بالکل نہیں لٹکانا چاہیے۔ اس سے سویٹر لٹک کر لمبا اور بھدا ہو جاتا ہے۔کسی چارپائی پر چادر بچھا کر اس پر سویٹر نچوڑ کر صحیح حالت میں بچھا دیں۔ دو دن میں خشک ہوجائے گا۔

کمبل دھونے کا سادہ طریقہ

واشنگ مشین میں چھوٹے کمبل آسائی سے دھل جاتے ہیں۔ سرف کے جھاگ میں دھولیں۔ پھر سادے پانی میں لیں۔ مشین نہیں ہے تو بڑے ٹب میں کمبل ڈال کر سرف کے جھاگ میں آہستہ  آہستہ ملیں۔پھر صاف پانی میں دھوکر تار پر پھیلا دیں۔اسے نچوڑیں نہیں‘پانی خود ہی نچڑ جائے گا۔

کمبل اور موٹے اونی کپڑوں کو دھونا

کمبل ڈرائی کلین کرائیں تو بہت ساخرچہ ہوتا ہے۔سلیقہ مند خواتین گھر میں  خودکمبل دھولیتی ہیں۔ ایک نیا طریقہ کمبل دھونے کا یہ ہے۔آپ بڑا کمبل گھر میں اس طریقہ سے آسانی سے دھوسکیں گی۔
لکس صابن لے کر چھری سے باریک کاٹ لیں۔ تین چھٹانک تول لیں۔ ایک بڑا والا کپ میتھلیٹڈ اسپرٹ۔تین بڑے چمچے (ڈش والے) پوکلپٹس آئل۔
ان تینوں کو ملا کر رکھ لیں۔ اب آپ کمبل جھاڑ کر ایک طرف رکھ لیں۔ تین گیلن پانی گرم کریں۔ اتار کر تین بڑے ڈش والے چمچے محلول کے لے کر پانی میں ڈالیں۔ خوب جھاگ بنائیں اور کمبل پانی میں ڈال دیں۔ ہاتھ سے چاروں طرف دبائیں۔دبادباکر میل نکالیں۔کمبل کو ملنے کی ضرورت نہیں۔ پندرہ منٹ میں میل صاف ہوگا۔ اب آپ دبا کر کمبل نچوڑیں۔ اسے مروڑیں نہیں اور نہ ہی دوسرے پانی میں کھنگالیں۔ تارپر سوکھنے کیلئے ڈال دیں۔ جب سوکھ جائے تو برش سے روئیں برابر کر لیں۔

قالین پر بچے پیشاب کردیں تو

قالین پر پیشاب کا دھبہ بہت برالگتا ہے۔دوسرے یہ کہ بو بھی آتی ہے۔ بچے پیشاب کریں توآپ فوراً گیلا اسفنج یا کپڑا لے کر دو تین دفعہ صاف کر لیں۔ اس طرح قالین پر دھبہ نہیں پڑے گا۔بعد میں کمرے میں تھوڑا سا پرفیوم چھڑک دیں۔

قالین پر سے شیشے کے ٹکڑے

بچے گلاس‘فیڈر توڑدیں تو قالین پر سے شیشہ اٹھانا مشکل ہوجاتا ہے۔ آپ کوئی موٹا اونی کپڑا لیں۔اسے ذراسا گیلا کرلیں اور پھر اس سے کانچ کے ریزے سمیٹ لیں۔اس طرح آسانی سے کانچ سمیٹا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی