جلنے کے نشانات سے نجات | بغل کی بُو اور جراثیم سے نجات | موٹاہونے کیلئے ٹوٹکے

جلنے کے نشانات سے نجات | بغل کی بُو اور جراثیم سے نجات | موٹاہونے کیلئے ٹوٹکے

  

جلنے کے نشانات سے نجات پانا

جلنے کے نشانات سے نجات حاصل کرنے کیلئے سوفرامائی سین آئٹمنٹ میں ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل مکس کرکے جلے ہوئے نشانات پر لگائیں لیکن اس مرہم کو لگا کر دھوپ سے دور رہیں۔ یہ عمل ایک ماہ تک کریں اور فرق خوددیکھیں۔

چوٹ لگ جانا

چوٹ لگ جائے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ خصوصاً اندرونی چوٹ کا درد ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ ہلدی کی گانٹھ لے کر پیس لیں۔ تین ماشہ کے قریب دودھ میں ملا کر پئیں۔ دودھ گرم ہو۔ چوٹ کو آرام آجائے گا۔ پرانا کھوپرالے کر کوٹ لیں۔ اس میں برابرکی ہلدی ملائیں اور کپڑے میں پوٹلی بنا لیں۔ یہ پوٹلی توے پر رکھ کر گرم کریں اور سینک کریں۔بعد میں گرم گرم پوٹلی چوٹ پر باندھ دیں۔

بغل کی بُو اور جراثیم سے نجات

پھٹکری کوتھوڑی دیر تک بغل میں دباکر رکھیں تو بغل کی بدبودور ہوجائے گی اور جراثیم بھی مرجائیں گے۔

آنکھ پر چوٹ لگنا

آنکھ پر چوٹ لگنے سے درد ہو تو ہلدی اور پھٹکری دودوماشہ کی مقدار میں لیں اور دو تولے آٹے کے حلوے میں ملا کر اس سے سکائی کریں۔ ہلکا گرم چوٹ پر باندھ دیں۔ اس سے آنکھ کی چوٹ ٹھیک ہوجاتی ہے۔


موچ کیلئے

٭ جہاں موچ آئے اسے گرم پانی سے دھوئیں یا ٹکور کریں۔ دیسی انڈے کی زردی میں تھوڑا سا گیرو ملائیں (گیروپیس لیں)۔ اب لیپ کو ہلکا گرم کرکے لیپ کریں۔ پھر روئی سے سکائی کریں۔

٭ بڑی بوڑھیوں کا آزمودہ نسخہ ہے۔ تلوں کی کھلی ہاون دستہ میں کوٹ کر پانی میں پکائیں۔گرم گرم موچ پر باندھ دیں۔

نہار منہ کا ناشہ

یہ ناشتہ آپ کو دن بھر کیلئے توانائی دیتا ہے۔ جسم اور حسیات پر اس کا تحریک آور اثر ہوتا ہے۔جس طرح کا میٹھا منتخب کیا جائے ویسے ہی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

لیموں کے رس اور گو دھتران کا آمیزہ آنتوں سے آلائش صاف کرتا ہے اس سے رطوبتیں خارج ہوجاتی ہیں اور تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔شہد معدے کی دیوار کو سکون دیتا ہے‘معدے کے السر ٹھیک کرتا ہے اور فطری جراثیم کش کے طور پر کام کرتا ہے۔ مصری خشک کھانسی اور گلے کی خرخراہٹ ختم کردیتی ہے۔

موٹاہونے کیلئے

اگر بچے بہت دبلے ہیں یا جو لوگ موٹے ہونا چاہتے ہیں وہ ڈیڑھ ماہ یہ عمل کریں۔ ایک بے داغ بڑا سیب لے کر جو میٹھا ہو‘چاندکی پہلی تاریخ کو کاٹ لیں اور چینی کی پلیٹ میں رکھ کر ایسی جگہ رکھیں جہاں چاند کی کرنیں آسمان سے زمین تک سیدھی آئیں۔ صبح نماز پڑھ کر سیب کے ٹکڑے نہار منہ کھالیں۔ ڈیڑھ ماہ میں آپ کی صحت بہت بہتر ہوجائے گی۔ سیب کے دس بارہ ٹکڑے کرنے ہیں اور روز صبح کھانا ہے 


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی