دردجگراور جگر کے سدے
دردجگر اور جگر کے سدے کھولنے کے بعد الائچی کو عرف گلاب میں جوش دے کر سکنجبین کے ہمراہ پلانا فائدہ مند ہے۔
دل کا عارضہ
دل اور دماغ کو فائدہ دیتی ہے‘دل کے امراض میں الائچی دو عدد اور ابلا ہوا ایک لٹرپانی بوتل میں روزانہ ڈال کر پورا دن حسب ضرورت استعمال کرتے رہنے سے دل کا عارضہ کبھی نہیں ہوتا۔ اگر تندرست لوگ استعمال کریں تو دل کی بیماری سے پیشگی محفوظ رہنے کا قدرت کے انعام کی طرح بہترین طریقہ ہے۔
دافع اسہال اور کمزوری امعا
الائچی خود‘دافع اسہال اور کمزوری امعا میں بے حد مفید ہے۔ اس کیلئے الائچی خورد تین ماشہ ص‘طباشیرتین ماشہ‘مصلگی رومی تین ماشہ اور چینی نوماشہ ان تمام اجزاء کو الگ الگ پیس کر ملا لیں۔ اس سفوف کا آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی استعمال کرنا بے حدمفید ہے۔
ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں
ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حدمفید ہے۔
تبخیرکیلئے
تبخیر کیلئے الائچی خوردایک ماشہ اور گلقندتین تولہ ایک پاؤ پانی میں جوش دے کر استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
زخموں کو جلدی ٹھیک کرنا
اس کا استعمال زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔اس کیلئے پانی میں تین یا چار دانے جوش دے کر پیئے جائیں۔
گردہ اور مثانہ کی پتھری
گردہ اور مثانہ کی پتھری کو نکالتی ہے۔ اس کیلئے نسخہ یہ ہے کہ الائچی خورد کا سفوف نصف ماشہ صبح وشام ہمراہ پانی استعمال کیا جائے۔
پیشاب کی جلن
پیشاب کی جلن میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ مغزبادام چھلے ہوئے سات عدد‘الاٌجی خوردسات عدد‘پانی آدھ کلو میں خوب رگڑکر چھان کر مصری ملاکر دن میں تین مرتبہ پلایا جائے اگر اس میں دھنیا تین ماشہ اور برادہ صندل سفید کا اضافہ کرلیا جائے تو چندہی روزکے استعمال سے افاقہ ہوجاتا ہے۔
پھیپھڑوں کو تقویت
پھیپھڑوں کو تقویت دیتی ہے۔ اس کیلئے تین دانے چھوٹی الائچی پانی میں ابال کر یا پھر ویسے ہی توڑ کر ڈالے جائیں اور دن میں تین مرتبہ پانی پیا جائے بے حد فائندہ مندنسخہ ہے۔
