نزلہ وزکام کیلئے
نزلہ وزکام کیلئے سونف ایک تولہ‘شکر سرخ دوتولہ آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پاؤرہ جائے تو چھان کر گرم گرم پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ناک بند ہونا
اگر آپ کی ناک اکثر بندرہتی ہے اور زکام بھی لگا ہی رہتا ہے تو آملے کا چورن بنا لیجیے اور روزانہ ایک چمچ پانی کے ساتھ پھانکتے رہیے۔ ایک دو مہینے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں۔
سینے کا درد
سونف ایک تولہ کو آدھ سیر پانی میں جوش دے کر آدھ پاؤرہنے کی صورت میں ایک ماشہ دن میں دوبار پینے سے سینے کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
ورم گردہ اور ورم جگر
ورم گردہ اور ورم جگر میں سونف تین ماشہ‘گلقند دو تولہ جوش دے کر چھان کر پینا بے حد مفید ہے۔
دائمی قبض
سونف کی جڑ کا کاڑھا دائمی قبض کیلئے مفید ہے۔
خفقان اور غشی
خفقان اور غشی کی صورت میں سونف کو باریک پیس کر ہم وزن گل گاؤ زبان
استعمال کرنا مفید ہے۔
درد شکم کو فوری دور کرنے کیلئے
درد شکم کو فوری دور کرنے کیلئے سونف کے تیل کی چند بوندیں لینا مفید ہے۔
شوگر(ذیابیطس)
شوگر(ذیابیطس)ختم کرنے کا بڑا آسان علاج یہ ہے کہ سونف ایک کلو اور چینی ایک پاؤملا کر سفوف بنالیں۔ہر رات سوتے وقت ایک تولہ سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا چاہیے۔اس سے ابتداوالی شوگر بالکل ختم ہوجائے گی۔
دودھ کی کمی دور کرنا
دودھ پلانے والی مائیں اگر گاجر کے بیج تیس گرام اور سونف چھے گرام سفوف بنا کر ایک پیالی دودھ کے ساتھ حسب طبیعت لیں تو ان کی دودھ کی کمی دور ہوجائے گی
ہرقسم کے درد کیلئے
سونف دس تولہ
مصری دس تولہ
باریک پیس کر سفوف بنالیں۔ تین تولہ سفوف رات کو سوتے وقت ہمراہ دودھ یا پانی لیں۔یہ نسخہ دماغ کی طاقت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔
جوڑوں کا درد
٭ جوڑوں کے درد کیلئے نہار منہ تین چار اخروٹ کے دانے کھالیں بہت افاقہ ہوگا۔
٭ صبح نہانے کے بعد اگر پیروں کے انگوٹھوں پرتھوڑا سا سرسوں کا تیل لگادیں تو سارادن ٹانگوں میں درد نہیں ہوگا۔
٭ دودھ میں خشک ادرک(سونٹھ) ایک چوتھائی چمچہ ڈال کر ابال لیں پھر یہ دودھ پی لیں افاقہ ہوگا یہ دودھ روزانہ پئیں۔
