خوشبوسے علاج | کمزوری دور کرنے کا حلوہ | جسمانی عضلات کو مضبوط بنانا

خوشبوسے علاج | کمزوری دور کرنے کا حلوہ | جسمانی عضلات کو مضبوط بنانا

 

رات کا کھانا

ساڑھے آٹھ یا نو نجے رات کا کھان کھالیں لیکن پیٹ بھر کر نہیں بلکہ تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھائیں اور سونے سے پہلے ایک کپ دودھ (بالائی اتارکر) پی لیں اور کسی اچھی سی مزاح سے بھر پور کتاب کا مطالعہ اچھا تاثر دیتا ہے۔ آج کل شاعروں ادیبوں کے لطیفے  نامی کتاب خوب پسند کی جارہی ہے۔

اتفاقی حادثات میں 

بچے کھیلتے میں کوئی چیز کان میں پھنسالیتے ہیں۔ ہار کے دانے‘اناج‘چنے کان میں چلے جائیں تو تکلیف ہوتی ہے۔بعض دفعہ گھر میں کوئی شخص ایسا نہیں ہوتا جو بچے کو طبی امدادکیلئے لے جائے۔ایسی صورت میں آپ موچنے سے نکالنے کی کوشش کریں۔ نہ نکلے تو تھوڑا سا تیل کان میں ڈال کر سلائی کی مدد سے آہستہ آہستہ باہر لائیں۔اسی طرح کان میں کیڑا گھس جائے تو تیل ڈالیں۔گھر میں ہائیڈروجن پراوکسائیڈ ہو تو دو قطرے ڈال دیں‘کیڑا مرجائے گا۔پھر پچکاری میں پانی بھر کا کان میں ڈالیں۔ کان نیچے کی طرف جھکا دیں۔ پانی کے ساتھ کیڑا باہر آجائے گا۔آپ کے قریب کوئی نرس یا سمجھدار بزرگ خاتون ہوتو پچکاری اس سے کرائیں۔

خوشبوسے علاج

خوشبوسے علاج میں بھی مختلف پتوں‘پھولوں اور جڑی بوٹیوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ مریضوں کو نہ صرف سنگھائے جاتے ہیں بلکہ ان کی مالش بھی کی جاتی ہے اور یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ مختلف قسم کی تیلوں کی مالش سے درددور کرنے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

کمزوری دور کرنے کا حلوہ

آپ بازار سے حلوہ لاتے ہیں جو حفظان صحت کے اصولوں پر نہیں بنایا جاتا۔ 

آپ گھر میں سیب کا حلوہ جیم بناسکتی ہیں جو پورے گھر کیلئے فائدہ مند ہوگا۔خوب پکے ہوئے سیب ایک کلو لیں۔ ان کا چلکا اتار لیں۔ بیج چھری سے نکال لیں۔ سیب کے پتلے ٹکڑے کریں۔ایک کپ پانی ڈال کر سٹین لیس سٹیل کے برتن میں پکائیں۔ پانی خشک ہوجائے تو تین سو گرام چینی ڈالیں اور پکائیں‘بھون کر اتارلیں۔ پستہ کاٹ کر ملائیں‘ورق لگا کر رکھ لیں۔ ایک دوچمچے کھانے سے طاقت آئے گی۔دل کو فرحت حاصل ہوگی اور معدہ کی ساری کمزوری دور ہوگی‘ بھوک لگے گی۔یہ حلوہ بازارکے حلوے کی نسبت سستا بھی بنے گا اور صفائی پاکیزگی کی وجہ سے صحت کیلئے فائدہ مند بھی ہوگا۔

جسمانی عضلات کو مضبوط بنانا

تلوں کا تیل جسمانی عضلات کو مضبوط بنانے کے علاوہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے‘جس سے جلد خشک ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔ بالخصوص خشک جلد کیلئے تل کا تیل بہترین سمجھا جاتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی