نزلہ دور ہونے کا ٹوٹکا
نزلہ کی شدت سے انسان بے چین ہوجاتا ہے۔ تھوڑے سے چنے بھاڑ میں بھنواکرگرم گرم سونگھیں اور پوٹلی میں رکھ کر پیشانی کو سینکیں۔چنے کھائیں۔ اس سے نزلہ کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح ہلدی کا دھواں ناک میں لینے سے بھی آرام آ جاتا ہے۔لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی نزلہ زکام میں کھائیں۔
نزلے اور زکام کی شکایت
نزلے اور زکام میں بیج نکالے ہوئے منقے 13عدداور 13عدد کالی مرچیں رات کو سوتے وقت چبا چباکر کھالیں۔ چند دنوں میں ہی اثر دکھائی دے گا۔
خود کو فٹ فاٹ رکھنے کی ورزشیں
٭ فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں پیشانی کو فرش پر نکالیں اور ہاتھوں کو رانوں کے ساتھ لگالیں۔ اب آہستہ آہستہ سرکو اوپرکی طرف اٹھاتی جائیں کمرپر زور دے کر سر اور گردن کوجتنا اوپر لے جاسکتی ہیں لے جائیں یہ خیال رہے کہ ہاتھوں پر ذرا بوجھ نہ پڑے۔ ایک منٹ تک اسی حالت میں رہیں پھر سابقہ حالت میں واپس آجائیں۔
٭ کمر کے بالائی حصے پر سے چربی کم کرنے کیلئے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں دونوں ہاتھوں کو سامنے کی طرف لے جاکر فرش پر اس طرح سے رکھیں کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔دونوں ہاتھوں کے درمیان چارانچ کا فاصلہ رہنا چاہیے اب ہاتھوں پر زور دے کر سر کو آہستہ آہستہ اوپر کی طرف اٹھائیں۔ورزش کے دوران ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ پڑنا چاہیے۔سرکو پیچھے کی طرف لے جائیں سینہ باہر کی طرف نکالیں کمر اور کولہوں کی شکل کمان جیسی ہونی چاہیے ایک منٹ کے بعد عمل دہرائیں۔
٭ کمر کو متناسب بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کمر کے دونوں پہلوؤں کی ورزش کریں۔ اس کیلئے دونوں پاؤں ایک سیدھ میں کرکے کھڑی ہو جائیں کمر پر دونوں ہاتھو جما کر بائیں جانب جھکنے کی کوشش کریں۔ پھر اصلی حالت میں لوٹ آئیے اس کے بعد دائیں جانب جھکنے کی کوشش کیجئے پھر اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئیے۔ اسی طرح یہ عمل آٹھ بار کیجئے۔
٭ کولہوں پر ہاتھ رکھ کر سیدھی کھڑی ہوں پھر کولہے اور گھٹنوں کے بل پر نیچے جھکیں اس طرح ایڑی فرش کے اوپر ہی رہے۔ اب اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئیے اس ورزش کو آٹھ بار لگاتارکریں۔
٭ پاؤں ملا کر کھڑی ہوجائیں۔ آپ ہاتھ دیواریا کرسی پر سہارے کیلئے رکھ لیجئے بایاں پاؤں آگے اور پیچھے کریں جب آپ پاؤں کو پیچھے کی طرف کریں گی اس وقت اپنے دھڑکو سیدھا رکھے۔ پیٹ کو اوپر تان کر رکھیے اور سینے کو اؑے کی طرف تانیے۔ گھٹنے سیدھے ہوں اور پاؤں گھڑی کے پنڈولم کی مانند آگے پیچھے ڈول رہے ہوں۔ ہر ایک پاؤں کو دس سے بیس مرتبہ تک اسی طرح آگے پیچھے کرتی رہیں۔ یہ عمل پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے مفید ہے۔
٭ پیٹ گھٹانے کیلئے ایک او رمفید عمل فرش پر گدا بچھا کر اس پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے دونوں پاؤں اوپر کی جانب اٹھالیں۔ اس کے بعد جس طرح سائیکل چلاتے وقت پاؤں حرکت کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ الٹا لیٹ کر یہ تصور کریں کہ آپ سائیکل چلا رہی ہیں چند ہی دنوں میں آپ نمایاں فرق محسوس کریں گی۔
اس کے علاوہ آپ رسی کو کودنے کو اپنا معمول بنالیں۔ پیٹ کم کرنے کی یہ سب سے آسان اور فوری نتیجہ دینے والی ورزش ہے اس سے بہت جلد نہ صرف آپ کا پیٹ بلکہ سارا جسم سڈول اور دلکش ہوجائے گا۔