وزن بڑھانے کیلئے
جن کا وزن اپنی عمر اورقدکے مطابق کم ہو وہ مغزبادام شیریں دس عدد‘کشمش سبز دو تولے رات تازہ پانی میں بھگودیاکریں۔صبح بادام چھیل کر کشمش کے ساتھ چبا کر کھالیں اورایک گلاس دودھ پی لیا کریں یہ عمل دوماہ تک مسلسل کیا جائے وزن بڑھ جائے گا اور صحت اچھی ہوگی۔کڑوے بادام کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے او کسی قسم کی دوایا مرکب تیار کرنے سے پہلے یہ یقین کر لینا چاہیے کہ اس میں کڑوے بادام شامل نہیں ہیں۔
دفاعی نظام کو مضبوط بنانا
تُلسی کے پتے غروب آفتاب سے پہلے توڑدیں۔ تُلسی کے پتے مقویء اعصاب ہیں اور حافظے کو تیز کرتے ہیں۔ واضح ومتحرک سگنلزسے لیس فعال اعصابی نظام انسان کو جوان وچاق وچوبند رکھتا ہے۔تُلسی کے پتوں کو ذہنی پریشانی کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔ یہ شربت ذہنی دباؤ سے چھٹکارا دلاتا ہے۔شہد وہ میٹھا ہے جو آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور خون میں تیزی سے شامل ہوکر جسم کو چست کردیتا ہے۔
تُلسی پندرہ سے بیس پتے
کالی مرچ چارعدد
خشک پسی ادرک 1/4چائے کا چمچہ
شہد 1/2چائے کا چمچہ
پانی دو سو ملی لیٹر
تُلسی کے پتوں کو بہتے ہوئے پانی میں اچھی طرح دھولیں اور باریک کاٹ لیں۔ کالی مرچ کو کچلیں۔باریک کٹے ہوئے تُلسی کے پتے لے کر ایک برتن میں ڈالیں جس میں دو سو ملی لیٹر پانی ہو۔ ابلنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔ کچلی ہوئی کالی مرچیں اور خشک پسی ادرک ڈالیں۔دو سے تین منٹ ابالیں۔ایک پیالی میں چھانیں اور شہد ڈال کر ہلائیں اور نوش فرمائیں۔
گیس سے دم گھٹنا
سردی کے موسم میں کوئلے جلا کر کمرے میں رکھتے ہیں تاکہ گرمی پیدا ہومگر بعض دفعہ اس کی گیس سے دم گھٹنے لگتا ہے۔سوئی گیس کے ہیٹر کمرے میں ہلائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنا سر بھاری بھاری لگے‘سانس رک کر آئے تو سمجھ لیں گیس خارج ہورہی ہے۔ ہیٹر بند کردیں۔ تازہ ہوائیں آکر گہرے سانس لیں۔ سٹور یا تہہ کر دیکھیں۔ اندر جاتے ہی موم بتی بجھ جائے تو سمجھ لیں گیس موجود ہے۔ ابھی اندر نہیں جاسکتے۔گیس ختم ہونے پر اند رجائیں‘ورنہ نقصان ہوگا۔