نہا رمنہ پانی پینا | آنکھوں کے سیاہ حلقے | شوگر کے مریض | ٹوٹکے

نہا رمنہ پانی پینا | آنکھوں کے سیاہ حلقے | شوگر کے مریض | ٹوٹکے

 نہا رمنہ پانی پینا

اپنی رنگت نکھارنے کیلئے صبح نہار منہ دو تین گلاس پانی پینا اپنا معمول بنا لیجئے۔ شروع میں ایک آدھ گلاس پیجئے۔آہستہ آہستہ آپ کی عادت بن جائے گی۔ اس سے قبض نہیں ہوگی‘خون پتلا اور صاف ہوگا۔دوران خون ٹھیک رہے گا‘آنکھوں کی چمک بڑھے گی۔ چہرے کی تازگی اور دل کشی میں اضافہ ہوگا۔

بھڑ‘شہدکی مکھی کا کاٹنا

جہاں پر بھڑکاٹے‘فورا ً اس جگہ کو دبائیں۔ پانی سا نکلے گا اور ڈنگ نظر آئے گا وہ ڈنگ نکال دیں۔ لوہے کی چابی یا چھلاجو بھی پاس ہو اس سے رگڑیں۔ چونا مل جائے (پان میں لگانے والا) تو لیپ کردیں۔ دیا سلائی کا مسالہ اتارکر پانی میں ملا کر لیپ کریں۔

صبح کی سیر

صبح کی سیر کی اہمیت سے آپ یقینا آگاہ ہوں گی۔ اگر ممکن ہو تو صبح کی سیر ضرور کریں۔ کھلی اور صاف ہوا میں لمبے لمبے سانس لیں۔ ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ چہل قدمی کی اہمیت سے آج کا کوئی بندہ انکار نہیں کرسکتا۔

سیب

سیب دماغ کو قوت دیتا ہے۔ ایک سیب روزانہ غذا میں شامل کرلیا جائے تو انسان بہت سی بیماریوں سے بچارہتا ہے بچوں اور بوڑھوں کیلئے سیب بہترین غذا ہے آج کی جدید تحقیق کے مطابق سیب استعمال کرنے سے بچے صحت مند رہتے ہیں۔ ان کا ہاضمہ درست رہتا ہے اور وہ بہت سی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔پرانا محاورا ہے ایک سیب روزکھائیں ڈاکٹر کے پاس نہیں آئے گا۔

آنکھوں کے سیاہ حلقے

رات کو پانچ عددبادام کی گریاں پانی میں بھگودیں۔صبح چھلکا اتارکر نہار منہ ایک ایک بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ بادام انتوں سے پیسے جائیں۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ بالائی اتارکر پی لیں۔ رنگت نکھرے گی اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی آہستہ آہستہ بہتر حالت میں آتے جائیں گے۔

شوگر کے مریض

دس بجے ایک سیب کھائیں یا موسم کے اعتبار سے تازہ پھلوں کا ایک گلاس جوس پئیں۔دوپہر کے کھانے میں ایک چپاتی اورحسب پسند سالن کے ساتھ‘ ایک کھیرا‘ ایک ٹماٹر اور تھوڑی سی بند گوبھی کی سلاد کھائیں۔ اگر آپ شام کو چائے پینا چاہیں تو اس کے ساتھ دو عددبسکٹ کھالیا کریں۔

بھوک کا کم ہونا

سیب کی روٹی پکائیں۔کھٹے سیب خرید لیں اور ان کا رس نکال کر اس میں ایک روٹی کا آٹا گوندھ لیں۔ سات دن یہ روٹی کھائیں۔ روزانہ تازہ رس نکال کر روٹی پکائیں۔اس سے معدہ میں طاقت آئے گی اور بھوک لگے گی۔کھٹے سیب سستے مل جاتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی