گھٹنوں میں درد کیلئے | مرغیوں کی بیماریاں | ناف درست کرنا | ٹوٹکے

گھٹنوں میں درد کیلئے | مرغیوں کی بیماریاں | ناف درست کرنا | ٹوٹکے

  

جسمانی طاقت کیلئے

خشخاش‘بڑی کشمش‘بادام ہم وزن لے کر کوٹ لیں۔ دو کپ پانی ڈال کر ابالیں مکس ہونے پر اتا رلیں چھان کر رات کو سوتے وقت پی لیں۔ جسم کی طاقت کیلئے نہایت مجرب نسخہ ہے۔

گھٹنوں میں درد کیلئے

ایک پیالہ سرکہ اور ایک پیالہ شہد میں لہسن کے آٹھ دانے چھیل کر ملائیے۔ انہیں گرائینڈرمیں ڈال کر اچھی طرح حل کیجئے اور آٹھ دن فریج کے نچلے خانے میں رکھیے۔نویں دن سے صبح نہار منہ ایک بڑا چمچہ اس آمیزے کاپی کر آدھ گھنٹے بعد ناشتہ کر لیں۔ پندرہ دن بعد ہی مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ یہ مکمل نسخہ ہے۔ سرکہ پھلوں کا خریدیں‘سیب یا انگور کا ہو تو بہتر ہے۔شہد خالص ہو ورنہ فائدنہ ہوگا۔

مرغیوں کی بیماریاں 

آٹا گوندھ کر اس میں اجوائن‘لہسن اور پیاز کوٹ کر مکس کرکے مرغیوں کو کھلائیں۔ ان شاء اللہ بیماریوں سے محفوظ رہین گی۔

ناف درست کرنا

٭ ناف درست کرنے کا پہلا طریقہ: مریضہ کو سیدھا کھڑا کیا جائے اور قمیص اٹھا کر اس کی ناف کی پیمائش ناف سے لے کر پستان تک کی جائے‘جس طرف ناف بڑھی ہوئی ہے اس کیلئے ہاتھ کی درمیان درست ہوجائے گی پھر دوبارہ پیمائش کریں۔ ناف اپنی اصلی حالت پر آجائے گی۔اس کے بعد ناف والی مریضہ ٹھنڈا پانی پیے۔

٭ اول سات مرتبہ درودابراہیمی سورہ فاتحہ سات مرتبہ آخر میں درودابراہیمی سات مرتبہ پڑھ کر ہاتھ پر تھوتھوکرکے پیٹ پر پھیرا جائے۔ناف ان شاء اللہ درست ہوجائے گی۔

٭ گل قند ایک چھٹانک سونف ایک تولہ کالی مرچ پانچ دانے ان سب کو کونڈی میں ڈال کر ایک گلاس پانی ڈالتے رگڑائی کرتے ہیں اور اس کی جب مکمل رگڑائی ہو جائے تو اس کو کپڑاچھان کرکے(جوس) صبح نہار منہ تین دن یا پانچ دن استعمال کریں  یہ ایک کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دوبارہ ناف نہیں پڑے گی۔

دل کی بیماریاں 

چینی گلاب شریانوں میں کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔ شام کے وقت اس کا مزید ارشربت دل کی متعددبیماریوں سے بچاتا ہے۔

پتھری کیلئے

سہاگہ بریان ایک تولہ لے کر اسے باریک پیس لیں۔ اب روغن گاؤپانچ تولہ میں ملا کر پکائیں۔جب سہاگہ پھول جائے۔ تو اسے نکال کر پیس لیں یہ سفوف بارہ تولہ شہد میں ملا کر رکھ لیں روزانہ تین ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کریں ان شاء اللہ پتھری ختم ہوجائے گی۔

سانپ کاٹے کیلئے

ماہرین بیج پتی بوٹی کو سانپ کے کاٹے سے لے کر ذہنی خلل تک تقریباً ہر نامعلوم بیماری کیلئے تجویز کرتے رہے ہیں۔ اس وجہ سے اسے فرانسیسی میں Bonne touteکا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”سب کچھ ٹھیک ہے“۔

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی