ہلتے دانتوں کیلئے
ایک تولہ چھال ارجن آدھا کلو پانی میں جوش دے کر کلیاں کرنے سے ہلتے دانت بھی مضبوط ہوجائیں گے۔
شربت سے علاج
تخم ریحان ہرجگہ مل جاتے ہیں جو دل کی گرمی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ گلاب کا عرق بازار سے ایک بوتل خرید لیں اور تخم ریحان لاکر صاف کر لیں۔ ایک چائے کا چمچہ تخم ریحان کا آدھے گلاس کے عرق میں بھگودیں۔ ایک گھنٹہ میں پھول جائیں گے۔ اب اس میں برف چینی ملا کر پی جائیں۔ دن میں دوبارہ پئیں۔ دل کی گرمی دور ہوگی۔ گلاس کا عرق نہ ملے تو پانی میں بھگو دیں اور پھر دودھ میں ملا پی لیں۔
معدہ اور دماغ کیلئے
سونف ایک پاؤ
دھنیا خشک آدھ پاؤ
مرچ سیاہ آدھا چھٹانک
بادام ایک چھٹانک
چینی یا مصری چھے چھٹانک
صبح وشام کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔ ان شاء اللہ معدہ اور دماغ کے تمام امراض سے نجات مل جائے گی۔
اعصاب کی تقویت کیلئے
تلسی کے پتے اعصاب کو طاقت دیتے ہیں اور حافظہ تیز کرتے ہیں۔ تلسی کا شربت امتحانات کے دوران بچوں کیلئے بہترین ہے۔ یہ مقویء معدہ بھی ہے۔ اسے ذہنی پریشانی کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ذہنی دباؤ سے تحفظ ملتا ہے۔
بصارت اور دماغ کی کمزوری کیلئے
اس کیلئے پہلی رات بادام کی ایک گری پانی میں بھگوکر صبح نہارمنہ استعمال کریں‘ دوسری رات دواسی طرح ایک بڑھاتے جائیں اور اکتالیسویں رات اکتالیس گریں ہوجائیں گی۔ پھر اسی طرح ایک ایک گری کم کرتے جائیں آخر پھر ایک گری پر آجائیں گے۔یہ اکیاسی روزہ کورس سے نظر بھی ٹھیک ہوجائے گی اور حافظہ بھی طاقتورہوجائے گا۔
دل کی طاقت کیلئے
بازار سے آپ خشک آنو لے کریدلیں۔ آدھ پاؤ آنولے بہت ہیں۔ صاف کرکے کوٹ لیں۔ پھر مشین میں پیس کر سفوف بنا لیں اور چینی آدھ پاؤ پیس کر ملالیں۔مصری اگر چینی کی بجائے ڈالیں توبہتر ہے۔ نہارمنہ روزانہ ایک چائے کا چمچہ سفوف پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ گیارہ دن میں آپ کو فائدہ محسوس ہوگا۔ آنولے دل کو طاقت دیتے ہیں۔ آنولے کا مربہ لاکر آپ دن میں کسی وقت کھاسکتے ہیں۔
گرمی اور دل کی کمزوری کیلئے
بہی دانہ اور مصری ہم وزن سفوف بنا لیں ایک چمچ دن میں تین بار پانی سے استعمال کریں۔
تھکن دور اور اعصاب قوی
ٹیرا گون ہاضمے میں مدددیتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ نظام سے آلائشیں صاف ہوں تو اس کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔ یہ شربت یہی عمل انجام دیتا ہے۔یہ تھکن دور کرتا ہے اور اعصاب کو سکون دیتا ہے۔
لونگ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف حفاظتی دیوار بناتی ہے۔کھجورمیں عضلات کو مضبوط بنانے والے اجزا ہوتے ہیں۔
ٹیرا گون کی خشک بوٹی ایک چائے کا چمچہ
لوگ دو عدد
کھجور دوعدد
ادرک 1/4چائے کا چمچہ
پانی دوسو ملی لیٹر
لونگوں کو کچلیں‘کھجوروں کو دھوکر گٹھلیاں نکالیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔
ایک برتن میں پانی ابالیں۔ٹیرا گون اور چھلی ہوئی ادرک ڈالیں۔ گٹھلی نکالی اور کٹی ہوئی کھجوریں پانی میں ڈالیں۔ پانی کو دو تین بارابالیں۔چولہا بند کردیں۔ برتن کو ڈھانپ کر رکھیں اور اجزاسے رس نکلنے دیں۔ چمچے سے کھجوروں کو اچھی طرح کچلیں تاکہ ان کا ذائقہ شربت میں آجائے۔ چھانیں اور نوش جان فرمائیں۔