لوبلڈپریشرسے نجات | اعصابی‘اعضائے رئیسہ کی تقویت کیلئے | پوشیدہ امراض | 71 مجرب طبی ٹوٹکے

لوبلڈپریشرسے نجات | اعصابی‘اعضائے رئیسہ کی تقویت کیلئے | پوشیدہ امراض | 71 مجرب طبی ٹوٹکے

 مجرب طبی ٹوٹکے

٭ عام گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر مالش کر لینے سے بدن کی خشکی دور ہو جاتی ہے 

٭ جوئیں مارنے کیلئے چقندرکے پتے ایک چھٹانک لے کر انہیں ایک سیر پانی میں اچھی طرح جوش دیں۔ پھر اس پانی سے دو تین روز تک سرکو دھوتے رہیں۔ اس کی تاثیر سے سر میں پڑی ہوئی جوئیں مرجاتی ہیں۔

٭ منہ کی بدبودورکرنے کیلئے گلیسرین ملے پانی سے غرارے کرنا مفید ہے۔

٭ چارحصہ شہد میں ایک حصہ سہاگہ بریان ملا کر چاٹنے سے دمہ کی تکلیف کم ہو جاتی ہے۔

٭ پیاز کوکوٹ کر پانی نکال لیں اور روزانہ صبح کے وقت چار تولہ پی لیں اس کے مسلسل استعمال سے مثانے کی پتھری ٹوٹ جائے گی اور پیشاب کے راستہ خارج ہو جائے گی۔

لوبلڈپریشرسے نجات

جن مریضوں کا بلڈپریشرلو ہو وہ سفیدے کے دو پتے لے کر اسے پانی سے اچھی طرح دھولیں اور اسے نہار منہ اچھی طرح چبائیں۔ اس سے لوبلڈپریشرنارمل ہو جائے گا۔ یہ ہمارا آزمودہ ہے۔

اعصابی‘اعضائے رئیسہ کی تقویت کیلئے

ترکی خوبانیاں سنہری اور ذائقے میں کچھ ترش ہوتی ہیں جس سے اس شربت کا منفردرنگ وذائقہ ہوجاتا ہے۔کیلشیم سے بھر پور باداموں اور ضدتکسیدعوامل سے پر خوبانیوں والا یہ شربت تندرستی بحال کرتا ہے۔بادام جو کہ غذائیت سے بھر پور میوہ ہے جو آسانی سے جذب ہوجاتا ہے۔اس میں موجود کیمائی اجزاخون کے نئے خلیے بنانے میں مدددیتے ہیں اور دماغ‘اعصاب‘ہڈیوں دل اور جگر کے فعل کو درست کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔خوبانیاں قبل از وقت بڑھاپے کی آمد روکتی ہیں اور جسم کیخلیوں کوتحفظ دیتی ہیں۔

خشک(ترکی) خوبانیاں دو یا تین عدد

تازہ تھائم دوٹہنیاں یا خشک ایک چائے کا چمچہ

بادام چار عدد

پانی 250ملی لیٹر

باداموں کو رات بھر پانی میں بھگوئیں اور شربت بنانے کے وقت باریک کاٹ لیں۔ ترکی خوبانی کو 250ملی لیٹرپانی میں رات بھر (الگ) بھگوئیں۔

خوبانیوں کو اسی پانی میں ابالیں جس میں بھگویا تھا۔ ذائقے اور خوشبواور شفائی اثرات کیلئے تھائم ڈالیں۔ چھانیں اور خوبانیاں الگ کر لیں۔ اچھی طرح کچلنے کے بعد دوبارہ شربت میں ڈال دیں۔ کٹے ہوئے بادام گلاس میں ڈالیں۔ مشروب کو چھانے بغیر ٹھنڈا کریں۔ شربت پیتے وقت چمچے سے بادام اور خوبانی نکال کر کھاتے جائیں۔صبح کے وقت استعمال سے پہلے وہ پانی جس میں خوبانیاں بھیگی ہوئی ہیں فریج میں رکھیں۔

پوشیدہ امراض

اگرحیض درد کے ساتھ تھوڑا تھوڑا رک رک کر آئے سفیدے کے چار پانچ پتے دودھ میں ابال کر پی لیں۔ اگر ہوسکے تو کچھ کھا بھی لیں ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہو گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی