اگر دل کے گرد چربی جمع ہوجائے تو | آنکھ میں کوئی کیڑا پڑجانا | ام الامراض یعنی قبض ٹوٹکے

اگر دل کے گرد چربی جمع ہوجائے تو | آنکھ میں کوئی کیڑا پڑجانا | ام الامراض یعنی قبض ٹوٹکے

 

ام الامراض یعنی قبض

قبض کی وجہ سے بہت سی دوسری بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ کچی گاجر چبا کر کھانے سے آنتوں میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جس سے اجابت میں تکلیف نہیں ہوتی۔گاجر میں موجودریشے فضلہ کے اخراج کو آسان بناتے ہیں۔ گاجر کا جوس اور پالک کا جوس لیموں کے عرق میں ملا کر پیا جائے تو قبض کا خطرناک مرض بتدریج ختم ہو جاتا ہے۔ یہ نسخہ کم اکزم دو ماہ تک پینے سے مطلوبہ مقاصد پورے ہوں گے۔ جوس تیار کرنے کیلئے مندرجہ ذیل مقدارکا خیال رکھیں۔


گاجر کا جوس 250ملی لیٹر

پالک کا جوس 50می لیٹر

لیموں کا رس دو یا تین قطرے


دل کی چربی زائل کرنا

اگر دل کے گرد چربی جمع ہوجائے اور شریانوں میں کولیسٹرول جم جانے سے دوران خون نقص پیدا ہوجائے یا خون کے آنے جانے میں رکاوٹ پیدا ہو اور مریض بیٹھنے اور لیٹنے پر مجبور ہوجائے تو چند ہفتے تک جواہر مہرہ آدھی رتی تک ایک چائے کے چمچے‘پیاز اور لیموں کے پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے مرض دور ہوجائے گا۔

دل کی طاقت کیلئے 

دارچینی شریانوں اور رگوں میں خون کی پھٹکیاں نہیں جمنے دیتی جس سے نالیاں جو ان اور لچک دار رہتی ہیں۔ خون کی صاف اور لچک دار نالیاں جن میں پھٹکیاں نہ ہوں انسان کو اپنی عمر سے زیادہ جوان بنادیتی ہیں۔

دارچینی خون کو درست کرتی ہے اس کی گردش میں مدددیتی ہے یہ مشروب دل کے مریضوں کیلئے بہترین ہے اور عمومی صحت کیلئے بھی بہت اچھا ہے اس سے جلد صاف ہوجاتی ہے اور مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ دودھ پلانے والی ماؤں کو اپنے بچے کی غذا کو بہتر بنانے کیلئے یہ شربت پینا چاہیے۔

پسی ہوئی دارچینی 1/2چائے کا چمچ

مصری 1/2چائے کا چمچ

یا صاف شہد 1/2چائے کا چمچ

پانی 250ملی لیٹر

برتن میں اڑھائی سو ملی لیٹر پانی ابالیں اور اس میں پسی ہوئی دار چینی ڈال دیں۔چولہا بجھا دیں برتن ڈھانک دیں اور پانچ سے سات منٹ تک عرق نکلنے دیں۔ چھاننا بالکل نہیں۔ پسند کے مطابق مصری یا شہد ڈالیں اچھی طرح ہلائیں ایک گلاس میں انڈیلیں پینے سے پہلے شربت کو ٹھنڈا کرلیں یا حسب طبیعت یا موسم گرم گرم بھی پیا جاسکتا ہے۔

آنکھ میں کوئی کیڑا پڑجانا

٭ آنکھ کو بالکل نہ ملیں۔پانی بھر لیں۔ سرجھکا کر آنکھ کھول کر پانی میں ڈبو دیں 

کیڑانکل جائے گا آنکھ ملنے سے نقصان ہوتا ہے۔ آنکھ کو کبھی نہ ملیں۔

٭ آنکھ میں بعض دفعہ ریت کنکرپڑجائے اور کوئی چیز پاس نہ ہو تو آپ الٹے قدموں چلیں۔ گیارہ قدم گنیں۔ آنکھ سے ریت نکل جائے گی۔

٭ گلاب کا سادہ عرق آنکھ میں ڈالنے سے سوزش نہیں ہوتی یا تازے پانی کے چھینٹے باربارآنکھوں پر ماریں حیرت انگیز سکون ملے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی