آواز کھولنا
آدھ سیر پانی میں ایک تولہ سونف ڈال کر اسے پکا لیں۔ چوتھا حصہ رہ جانے پر اسے اتار لیجئے اور چھان کر اس میں خواہش کے مطابق چینی ملالیں۔ دو تین بار پینے سے شفا ملے گی۔
گلے کا خراب ہونا
اگر گلا زیادہ خراب ہے تو مازو کے سفوف کو پانی میں گھول لیں اور اس پانی سے غرارے کریں۔یا درہے مازو پانی میں نمک کی طرح گھلتا نہیں اس لیے غرارے کرتے وقت پانی کو باربار ہلاتے رہیں تاکہ مازو کے ذرے پانی میں تیرتے رہیں اور باربارگلے کے اندر جائیں پانی نیم گرم ہونا چاہیے۔
گلے کی آوازکا بیٹھنا
پرانے جَولیں اور ان کو بھون لیں‘دو تولہ کی مقدار میں جو چند بار چبائیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔
گلے کا درد ٹھیک کرنا
پانی میں تھوڑی سی ہلدی گڑ کے ساتھ ابال کر چائے کی طرح دھیرے دھیرے پینے سے گلے کے درد میں آرام آجاتا ہے۔
گلے کے درد کیلئے
گلے کے درد میں ایک پیاز کو کچل کر زور زور سے سونگھیں‘گلے کے درد میں کمی آجائے گی۔
گلے کی خراش
اگر گلے میں خراش ہوتو املی کی چھال کو ابال کر غرارے کریں۔
گلے کی خرابی دور کرنا
گلے کی خرابی دور کرنے کیلئے ہینگ چند باجرے کے دانوں جتنی لے کر ایک کپ گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں۔چند بارمسلسل ایسا کرنے سے مکمل افاقہ ہو جائے گا۔ملٹھی کی ایک دو گانٹھ ایک کپ دودھ میں ابال کر نیم گرم پی لیں۔گلاصاف ہوجائے گا۔
گلے کی سوزش
ذراسی گلیسرین‘شہداور پاؤبھر دودھ ملا کر نیم گرم پینے سے مکمل افاقہ ہوجاتا ہے۔ پاؤ بھر پانی میں شہد ملا کر نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔ گلے کی سوزش ختم ہو جائے گی۔
گلے کا بیٹھنا
اگر آپ کا گلابیٹھ گیا ہے تو ادرک کے رس میں نمک ملا کر چوسنے سے ٹھیک ہو جائے گا۔اگر آپ کو بہت لمبی تقریریں کرنی پڑتی ہیں اور آپ کا گلا بیٹھ جاتا ہے ذراسی ملٹھی‘دو کالی مرچیں اور مصری منہ میں رکھ کر چوستے رہیں آواز نہیں بیٹھے گی۔
ٹانسلزبڑھنا
جن کے ٹانسلزبڑھے ہوئے ہوں کہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ قبض نہ ہونے پائے۔ہاضمے کو اچھا رکھنے کی کوشش کی جائے۔ کسی قسم کی ترشی استعمال نہ کی جائے۔ گرم گرم کھانے سے بھی پرہیز کیا جائے اور زیادہ ٹھنڈا پانی مطلق نہ استعمال کریں۔ گرم گرم کھانا کھاکر فوراً ٹھنڈا پانی پینا بھی مناسب نہیں ہے۔
غذائیں سبزی‘موسمی ترکاریاں‘پھل اور دودھ کا زیادہ استعمال کریں۔ بے چھنے آٹے کی روٹی کھائیں۔اگر پھر بھی قبض رہے تو پھر پندرہ دانے منقیٰ کو چوبیس گھنٹے پون گلاس پانی میں بھگوکر ان کا پانی زوال صبح کے وقت نہار منہ پئیں۔ اس پانی میں منفیٰ کو اچھی طرح مسل کر اس کا پانی پی لیں اور اوپر سے وہی منفیٰ کھالیں۔ اس سے قبض جاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ!!!