پتھری کے مرض کیلئے
٭ ناریل کا پانی پینے سے پتھری نکل جاتی ہے۔
٭ جَوکا پانی پینیسے پتھری نکل جاتی ہے۔
٭ کالازیرہ اور چینی ہم وزن لے کر پیس لیں ایک چائے کا چمچ ٹھنڈے پانی سے دن میں تین مرتبہ پھانک لیں۔
٭ مصری‘سونف‘خشک دھنیا سب پچاس پچاس گرام لے لیں اور ڈیڑھ کلو پانی میں صبح کو بھگودیں شام کو چھان کر انہیں پیس کر اسی پانی میں گھول دیں اچھی طرح گھول کر پھر چھان کر اس پانی کو پی لیں ایک دفعہ میں نہ پیا جائے تو تھوڑا ٹھہرکردوبارہ پی کر اس پانی کو ختم کر لیں اس طرح شام کو بھگو کر صبح تیار کرکے پی لیں اس سے پیشاب کھل کر آئے گا اور پتھری نکل جائے گی۔
٭ گنا چوستے رہنے سے پتھری ٹوٹ ٹوٹ کر باہر نکل آتی ہے۔
٭ سیب کارس پینے سے پتھری بننابند ہوجاتی ہے اور بنی ہوئی پتھری گھس کر پیشاب کے ذریعے باہر آجاتی ہے سیب کا رس گردوں کی صفائی کرتا ہے اور ان کا درد دور کرتا ہے۔
٭ پتھری کے مریض کو خربوزہ کھلانا بہت مفید ہے۔
سردی سے بچاؤ کیلئے
٭ جن لوگوں کو سردی زیادہ لگے وہ رات کو سوتے وقت زیتون کے تیل کے ایک سے دو چمچ پئیں۔
٭ رات کو سوتے وقت دودھ میں چھوہارے پکا کر پئیں۔
٭ مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے ہاتھ پیروں کی ٹھنڈک جاتی رہی ہے۔
٭ اخروٹ شہد کے ساتھ کھانے سے معدہ کی سردی دور ہوجاتی ہے۔
٭ جن لوگوں کو سردی زیادہ لگے انہیں دیسی چوزے کا سوپ یا دیسی مرغی کا گوشت زیادہ کھانا چاہیے۔
کان کادرد
اگر کان میں دردہو تو ناک کے اسی طرف کے نتھنے میں کافورکا سفوف نسوار کی طرح سونگھیں‘کان کا درد ختم ہوجائے گا۔
کان میں درد
پیاز کا رس نیم گرم کرکے کان میں چند بوندیں ٹپکائیں‘دردبند ہوجائے گا۔
بہتے ہوئے کان
سدرشن (Sudarshan)نام کا پودا اکثر پارکوں اور گھروں میں لگا ہوتا ہے۔ اس کے پتے ایک ڈیڑھ فٹ لمبے ہوتے ہیں اور ایک ڈیڑھ انچ چوڑے ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ بالکل ہراہوتا ہے۔پتوں کے علاوہ اس پودے میں اور کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے پتوں کو رس نکال کر کان میں دودو بوندیں ڈال دیں‘درد میں افاقہ ہوگا اور یہ بہتے ہوئے کانوں کیلئے بھی مفید ہے۔