کان کیلئے بہترین تیل | دفاعی قوت بڑھانے کے ٹوٹکے

کان کیلئے بہترین تیل | دفاعی قوت بڑھانے کے ٹوٹکے

 

کان کیلئے بہترین تیل

٭ کان جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کی طرح سنائی بھی کم دیتا ہے کان میں بیس یا تیس دنوں بعد دو دو بوند روغن بادام ڈال دیا کریں 

٭ یا پھر دو عدد لہسن کچل لیں اور تھوڑے سے سرسوں کے تیل کو آنچ پر رکھ کر لہسن اس میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر میں لہسن جل جائے گا۔ چھان کر یہ تیل بوتل میں رکھ لیں۔ کان کیلئے بہترین تیل بن گیا ہے۔ روغن بادام نہ بھی ہو تو یہ گھر میں بن جاتا ہے 

دماعی قوت بڑھانا

غذائیت سے بھر پور دونوں اجزاء صحت کیلئے معجزے سے کم نہیں۔ بے شمار لوگ کالے زیرے کی دماعی قوت کی بنا پر اسے استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہڈیوں کا گودا متحرک ہوتا ہے اور دفاعی خلیے بہتر کام کرتے ہیں۔ جب اسے مسالوں کے بادشاہ”دار چینی“کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو یہ شربت بڑھاپے کو دور رکھنے میں مدددیتا ہے نیز دارچینی دماغ کے فعل اور حافظے کو بہتر بناتی ہے۔

دارچینی ڈیڑھ انچ کی ڈنڈی

کالازیرہ آدھا چائے کا چمچہ

شہد آدھا چائے کا چمچہ

پانی دو سو ملی لیٹر

دار چینی کی ڈنڈی کو دھولیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں توڑ لیں۔ ایک برتن میں پانی لیں اور ابالیں۔ کچلی ہوئی دارچینی اورکالا زیرہ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں۔ برتن کوڈھانک دیں اور دو منٹ تک ابلنے دیں۔ چولہا بند کردیں۔اسے کچھ دیر ڈھکا رہنے دیں۔ تاکہ دار چینی اور کالے زیرے کا برادہ آپس میں اچھی طرح مل جائیں۔ ایک پیالی میں شہد ڈالیں اور شربت کو اس میں چھان کر انڈیلیں۔ شہد کو ملانے کیلئے چمچے سے ہلائیں۔

نظر کی عینک سے نجات کیلئے

مغز بادام سات عدد

سونف چھے ماشے

مصری چھے ماشے

سونف اور مصری کو سفوف بنالیں اور مغز بادام کو چھیل کر بادام رات کو سوتے وقت گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں مگر بعد میں پانی ہرگز نہ پئیں۔اتنی مقدار میں چالیس روزتک متواتر استعمال کرتے ہیں۔ اس سے نظر اس قدر تیز ہوجاتی ہے کہ عینک کی ضرورت باقی باقی نہیں رہتی اور دماغ کی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی