یادداشت بڑھانا
صبح کے غسل کے بعد تُلسی کے پانچ پتے پانی کے ساھ کھانے سے دماغی کمزوری دور ہوتی ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔
یادداشت بڑھانے کیلئے
٭ روزمیری اعصاب کو تسکین دیتی ہے اور دوران خون کو متحرک کرتی ہے جس سے حافظہ بہتر ہوجاتا ہے۔
٭ جدیدتحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزمیری میں شامل اجزاء دماغ کے نیوروٹرانسمیٹر زکوٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں۔ اس لیے بچہ ہو یا بڑا روزمیری کے شربت کی ایک پیالی حافظے کیلئے بہترین ہے۔
٭ اس بوٹی کا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ بال گرنے سے روکتی ہے کیوں کہ یہ بالوں کے فولی کلز کی افزائش کرتی ہے اور کھوپڑی میں دوران خون کو بڑھاتی ہے۔
لُونہیں لگنا
اگر دہی یا کسی ترش چیز میں پیاز ملا کر کھائی جائے تو سخت ترین دھوپ میں بھی لُو نہیں لگ سکتی۔
ذیا بیطس کا علاج
یہ خاص شربت خون کی شکم کم کرسکتا ہے‘جگر پر اثر اندازہوتا ہے اور میٹا بولزم کو بہتر بنانا ہے۔ میتھی دانے موثر غذائی سپلیمنٹ ہیں جو خون میں سکر بڑھنے کی صورت میں انسولین پیدا کرنے میں مدددیتے ہیں۔ کالی مرچ ذائقے کے مساموں کو متحرک کر کے معدے کو پیغام بھیجتی ہے کہ نمک کے تیزاب کا اخراج بڑھائے جس سے میٹابولک ریٹ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
میتھی دانے ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پانچ عددکچلی ہوئی
مصری آدھا چائے کا چمچہ
پانی ڈھائی سو ملی لیٹر
ایک برتن میں پانی ابالیں۔ جب پانی کھولنا شروع ہوجائے تو میتھی دانے اور کچلی ہوئی کالی مرچ ڈالیں۔ برتن کو ڈھانپیں اور دو سے تین منٹ تک پانی کو ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔شربت کو زیادہ مفیدبنانے کیلئے چولہا بند کرکے برتن کو ڈھانپا رہنے دیں۔شربت کو چھان کر ایک پیالی میں نکالیں اور میٹھا کرنے کیلئے مصری ڈالیں۔ خوب ہلائیں اور نوش کرکے متعددفوائدحاصل کریں۔
گرمی دانے
٭ گرمی میں باریک دانے پت کے نکل آتے ہیں جن میں جلن ہوتی ہے۔ اس کیلئے تھوڑی سی ملتانی مٹی بھگو کر اس کا لیپ کر لیں۔ دو تین بار مٹی لگانے سے گرمی دانے ختم ہوجائیں گے۔
٭ مہندی کے سبز تازہ پتے پیس کر ملیں۔
٭ سفید صندل گھس کر گرمی دانوں پر لگائیں۔
٭ نیم کی کونپلیں سات کالی مرچوں کے ساتھ رگڑکر نہار منہ پئیں اور نیم کی کونپلیں پیس کر لیپ کریں۔دانے ٹھیک ہوجائیں گے۔