بالوں کی خشکی دور کرنا | سر پر نکلنے والے دانوں کا خاتمہ | موٹاپا دور کرنے کیلئے ٹوٹکے

بالوں کی خشکی دور کرنا | سر پر نکلنے والے دانوں کا خاتمہ | موٹاپا دور کرنے کیلئے ٹوٹکے

 

خشکی سے آواز بیٹھنا

بڑی بوڑھیوں کا یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ سات بادم کی گریاں اور سات کالی مرچ لے کر تھوڑے سے پانی میں چٹنی کی طرح پیس لیں۔ایک چمچہ چینی ملائیں اور چاٹ لیں۔ آواز درست ہوجائے گی۔

بالوں کی خشکی دور کرنا

کسی برتن میں اتنا پانی لیں کہ آپ کے بالوں میں لگ جائے۔اس پانی میں چند قطرے ڈیٹول کے ڈال دیں پھر اس پانی کو اچھی طرح سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دس منٹ کے بعد سادہ پانی سے سردھولیں۔ بالکل سر کی خشکی ختم ہو جائے گی 

نوٹ: اگر خشکی ایک بار میں ختم نہ ہو تو یہ عمل تین یا چار دن کے بعد دوبارہ کرسکتے ہیں 

زہریلے مرکبات

کسی بھی قسم کی دوائیاں اور کیمیائی دوائیں:

٭ پٹرول سے بنی ہوئی چیزیں۔

٭ گھر کے سامان کو صاف کردینے والی چیزیں‘پالشیں‘برتنوں کو دھونے والی چیزیں‘جراثیم کش ادویات‘کیڑے مکوڑے مارنے والی دوائیں۔

٭ پینٹ میں ملانے اور صاف کرنے والی چیزیں۔

٭ الکحل‘مٹی کا تیل‘پرفیوم اور عطریات۔

٭ باغ میں کیڑے مارنے کیلئے جودوائیں ہیں وہ سب خطرناک ہیں‘ کیمیاوی کھاد‘گھریلو کھا د(سفید چھوٹی گولیوں کی شکل میں)۔

ان سب چیزوں کو معصوم بچوں کی پہنچ دے دور رکھیں۔

سردی سے ہاتھ کی انگلیاں سوجنا

٭ آپ آٹا چھانیے۔تھوڑی سی بھوسی لے کر اس میں نمک ملائیں اور پانی میں جوش دے کر اس پانی میں ہاتھ بھگوئیے۔پانی نیم گرم ہو۔ہاتھو دھو کر کریم لگائیں۔

٭ شلجم کے ابالے ہوئے پانی سے بھی ہاتھ ٹھیک ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

سر پر نکلنے والے دانوں کا خاتمہ

تکیے کے غلاف میں نیم کے سبز پتے بھر لیں اور اس تکیے پر سر رکھ کر سو جائیں اس عمل کو چار پانچ مرتبہ دہرائیں۔دانے ٹھیک ہوجائیں گے۔

موٹاپا دور کرنے کیلئے

موٹاپادور کرنے کیلئے کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابرچینی ملا لیں اور ہرروزصبح وشام استعمال کریں۔ اس کے ساتھ کالی مرچیں بھی پانی کے ساتھ پھانکیں۔

آنکھوں کا بوجھل پن

بوجھل اور تھکی ہوئی آنکھوں کو سکون پہنچانے کیلئے روئی کے دوٹکڑوں کو چائے کی پتی میں اچھی طرح بھگو کر آنکھوں کے پپوٹوں پر دس پندرہ منٹ تک رکھیں۔ آنکھوں کو سکون ملے گا۔

خون صاف کرنا

     کڑھی پتہ کون صاف کرتا ہے اور جسم کو قدرتی طریقے سے زہر سے پاک کرتا ہے 

نرم کڑھی پتے پچیس عدد (تقریباً)

مصری ایک چائے کا چمچہ

لیموں ایک عددرس نکالا ہوا

کڑھی پتے کو دھوئیں۔ کاٹیں اور ایک برتن میں دو سوپچاس ملی لیٹر پانی میں رکھ کر ابالیں۔ کچھ دیر ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ مصری ڈالیں اور ہلائیں۔چھانیں نہیں۔ گلاس میں انڈیلیں اور ایک لیموں کا رس ڈالیں۔موسم کے مطابق ٹھنڈا یا گرم پیا جا سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی