کان کے درد کیلئے
سرسوں کا تیل لیں۔ اس میں لہسن کی پوتھیاں چھیل کر سیاہ کر لیں۔ تیل ٹھنڈا کریں اور چھان کر شیشی میں رکھ لیں۔ کان میں درد ہو تو چمچہ میں تھوڑا سا تیل ہلکا گرم کر لیں۔ دو تین قطرے ڈالیں‘آرام آجائے گا۔
سر کے گنج کیلئے
٭ لیموں کے رس میں پسے ہوئے آملہ ملاکر سر پرمالش کریں۔ پھر سر دھولیں۔ ایک ثابت لیموں کو سرسوں کے تھوڑے سے تیل میں جلالیں اور تیل چھان کر سر پر مالش کریں۔
٭ لیموں کے بیج پیس کر جہاں گنج ہو روزانہ سر پر لیپ کریں۔ پھر آملہ کے پانی سے سر دھولیں۔ خالص کسٹر آئل رات کو ملیں۔ زیتون کا تیل بھی بال اگاتا ہے۔ اپنی غذامیں ایک مولی روز شامل کرلیں۔ مولی کا پانی نکال کر گنج پر ملیں اس سے بال آ جاتے ہیں۔
٭ برگدکیلئے ریشے جو درخت پر لٹکتے رہتے ہیں۔ ان کو درخت سے توڑ کر خشک کرکے سفوف بنائیں۔ ناریل کے تیل میں ڈال کر رکھ لیں۔ پندرہ دن بعد یہ تیل لگانا شروع کریں۔ بال گرنا بند ہوجائیں گے۔
لُولگ جائے تو
کچے آم کو آگ میں بھون کر اس کا رس نکال لیں اور اس میں گھر کا شربت ملا کر مریضوں کو پلائیں۔ جلد ہی شفا ہوگی۔
سردی سے آواز بیٹھ جانا
ادرک کا درمیانہ ٹکڑا لیں۔ نوک دار چھری سے سوراخ کریں اور ادرک میں نمک بھر دیں۔ ادرک کے چورے سے سوراخ بند کرلیں۔تھوڑا سے گندھا ہوا آٹا‘ ادرک کے چاروں طرف لگائیں۔چولہے میں دبادیں۔ آٹاپک جائے تو نکال کر آٹا پھینک دیں۔ ادرک تھوڑی سے لے کر کھائیں۔ آواز ٹھیک ہوجائے گی۔
گردوں کیلئے
گردے بدن کے اہم ترین جز ہیں۔یہ شربت گردوں کیلئے بہت اچھا ہے اور انہیں بہتر کام کرنے میں مدددیتا ہے۔
بھٹے کے بال پیشاب کی نالی کے انفیکشنز‘مثانے کی خرابیاں اور گردے کی پتھری تک کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ باقاعدگی سے یہ شربت پیا جائے تو اس طرح کی شکایتیں نہیں ہوتیں اور پیشاب کی نالی صاف رہتی ہے۔
بھٹہ بالوں کے ساتھ ایک عدد
ادرک کا تازہ رس چار قطرے
مصری 1/2چائے کا چمچہ
پانی دو سو ملی لیٹر
بھٹے سے چھال اتاردیں لیکن خیال رہے کہ بال محفوظ رہیں اور گریں نہیں۔انہیں چھال سے الگ کرلیں۔
ایک برتن میں پانی ابالیں۔ بھٹے کے تمام بال ڈالیں۔ برتن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پگائیں۔شربت کو ایک پیالی میں چھان لیں اور ادرک کا تازہ نکالا ہوا رس ڈالیں۔مصری ڈال کرمیٹھا کریں اور گرم نوش کریں۔