تناؤ دور کرنا | آنکھ پر نیل پڑنا | ناک سے بُوآنا | نکسیرپھوٹ جانا | ٹوٹکے

تناؤ دور کرنا | آنکھ پر نیل پڑنا | ناک سے بُوآنا | نکسیرپھوٹ جانا | ٹوٹکے

 

تناؤ دور کرنا

مسلسل ٹی وی نہ دیکھیں۔کوئی خاص پروگرام ہوتو دیکھ لیں۔ وقت گزاری کیلئے اور بھی مشاغل ہیں۔آنکھوں سے پانی بہنے لگے تو ٹھنڈے پانی کے بار بار چھینٹے آنکھوں پر ماریں تاکہ آنکھوں کی تھکن دور ہوجائے۔

ٹی وی آرام سے بیٹھ کر دیکھیں۔آپ کی نشست آرام دہ ہونی چاہیے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد تھوڑا ساٹہل لیں اس سے تناؤختم ہوگا۔ٹی وی دیکھتے وقت کھانہ نہ کھائیں کھانا ہمیشہ آرام سے کھانا چاہیے تاکہ ہضم ہو جائے۔

آنکھ پر نیل پڑنا

بچے کھیلتے ہیں تو بعض دفعہ آنکھ پر نیل پڑجاتا ہے۔گیند کی چوٹ بری ہوتی ہے۔ اگر کبھی ایسا نیل پڑ جائے تو دو ماشہ پھٹکری لے کر دیسی انڈے کی سفیدی میں خوب رگڑیں۔ رگڑنے سے گاڑھا لیپ بن جائے گا۔اب ململ کے دو ٹکڑے لیں اور ان کے درمیان یہ لیپ رکھ کر آنکھ پر باندھ دیں۔ چند گھنٹہ بعد اتاردیں۔ورم اور نیل دور ہوجائے گا۔

ناک سے بُوآنا

پھٹکری دو چٹکی لیں اور آدھ چھٹانک پانی میں حل کر لیں۔ ہاتھ میں پانی لے کر ناک میں ڈالا کریں۔ دن میں دو دفعہ ایسے کریں‘بدبُودور ہوگی۔

نکسیرپھوٹ جانا

بعض بچوں کی نکسیر بہت پھولتی ہے۔ ناک کی رگیں جب خون سے بھرجاتی ہیں تو ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔ پھٹکری خون بند کرتی ہے۔ تھوڑی سی پھٹکری توے پر بھون لیں اور سادہ کاغذجلالیں۔دونوں چیزیں ہم وزن ملالیں اور پیس کر رکھ لیں۔ بچوں کو نسواردینے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔ خالی پھٹکری بھی خون بند کردیتی ہے۔ بچوں کو تیل‘گڑ‘چاکلیٹ‘شکر‘گوشت‘لہسن‘پیاز کچھ دن نہ دیں اور دھوپ میں نہ نکلنے دیں۔ ٹھنڈی چیزیں کھلائیں۔

زخم جلد بھرنا

کہیں زخم ہو تو آپ ایک چھوٹا چائے کا چمچہ پھٹکری بھنی ہوئی لیں اور اسے ایک کلو پانی میں ملا دیں۔ پانی گرم ہونا چاہیے۔اس پانی سے دن میں دوبار زخم دھویا کریں۔بہت جلد ٹھیک ہوں گے۔ پھٹکری گندے زخموں کو جلد بھرتی ہے۔ بچوں والے گھر میں پھٹکری ضرور رکھنی چاہیے۔ بعض دفعہ یہ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بڑے کام کر جاتے ہیں۔

اندرونی چوٹیں 

چوٹ بظاہردکھائی نہ دے مگر تکلیف دے تو اس میں چٹکلہ کام دیتا ہے۔دو تین چٹکی پھٹکری کی لیں۔ باریک پیس لیں۔گھی میں ڈالیں اور گرم کریں۔دو چاول والے چمچے گھی کے کافی ہیں۔ پھٹکری نیچے جم سی جائے گی اب آپ اوپر سے گھی اتار لیں اور اس گھی میں تھوڑا سے حلوہ بنائیں۔ پھٹکری کو نکال کر ایک چھوٹا چمچہ حلوہ کے بیچ میں رکھ کر نگل جائیں۔ اوپر سے حلوہ کھالیں۔ چار پانچ دن میں آرام آجائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی