ناک میں کسی چیز کا پھنسنا | آنکھ میں کچھ پڑجانا | کھوئے کے پیڑے کا ٹوٹکا

ناک میں کسی چیز کا پھنسنا | آنکھ میں کچھ پڑجانا | کھوئے کے پیڑے کا ٹوٹکا

 
ناک میں پھنسے چھوٹے سے بیج یا جسم پر اٹھنے والی خارش کا آسان علاج کیا ہو سکتا ہے؟ یہاں ہیں چند گھریلو نسخے جو آپ کو فوراً راحت پہنچا سکتے ہیں!"

ناک میں کسی چیز کا پھنسنا


بچے املی کے بیج‘چنے‘چاک اکثر ناک میں پھنسا لیتے ہیں۔چھینک سے بھی چیز باہر آجاتی ہے۔ بوتل پینے والا اسٹر (نلکی) ناک میں ڈال کر پھونک ماریں۔ بچے کو لٹادیں اور اس کا منہ بند رکھیں جس نتھنے میں چیز پھنسی ہوپہلے ادھر پھونک ماریں۔ پھر دوسرے نتھنے میں نلکی ڈال کر زور سے پھونکیں‘چیز نکل آئے گی۔قریب ہو تو موچنے سے نکالیں۔ پھونک مارنے کے بعد بچے کو منہ سے سانس لینے دیں‘پھر دوبارہ پھونکیں۔

جسمانی حرارت

سرسوں کا تیل جسم کو گرمی بخشتا ہے‘جلد کی صفائی کرتا ہے‘چوں کہ یہ جسمانی حرارت میں اضافہ کرتا ہے۔ اسی لیے اس کی مالش سردیوں میں کی جاتی ہے۔

جسم پر پتی اچھلنا

گرمی کے موسم میں جسم پر دھپڑپڑجاتے ہیں۔ گول گول سرخ دھبے ہوتے ہیں اور ان میں بے حد خارش ہوتی ہے۔ اس کیلئے گائے کی پتلی لسی مفید ہے۔ کیونکہ یہ مرض تقیل چیزیں کھانے اورپیٹ کی بدہضمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مرض میں ٹھنڈی چیزیں کھائی جاتی ہیں۔ گائے کے دہی کی لسی بے حدمفید ہے۔گائے کا دودھ لے کر دہی جمائیں اور پانی ڈال کر لسی ہلاکر پئیں۔اس کی مالش کریں۔آدھی پیالی گائے کا دہی لے کر اس میں تین تولہ گلاب کے پھول‘تین ماشہ کافور‘دو تولہ کچور پیس کر ملا دیں اور دانوں پر ملیں۔ دہی خشک ہوجائے تو نہا لیں۔ دن میں دو بار ایسا کریں‘ اب جسم صاف کر لیں‘خارش ختم ہوجائے گی۔

کھوئے کے پیڑے کا ٹوٹکا

کھوئے کے پیڑے حلوائی سے خریدلائیں۔ پانی میں ملا کر دو پیڑے شیکر سے خوب شیک کریں۔ ٹھنڈا کرکے پئیں۔ تین دن صبح شام پیڑے کی لسی پئیں۔ بڑی بوڑھیوں کا آزمودہ ہے۔

آنکھ میں کچھ پڑجانا

کوئی چیز یا ریت‘مٹی کا ذرہ آنکھ میں پڑ جائے تو آنکھ کا پپوٹا الٹ کر صاف رومال سے نکال دیں۔ نظر نہ آئے تو صاف برتن میں پانی بھر کر اس میں چہرہ ڈبو کر بار بار آنکھ کھولیں‘بند کریں۔چیز نکل جائے گی۔کھٹک دور کرنے کیلئے اصلی گھی لگائیں۔ بعض دفعہ ذرہ رہ جاتا ہے۔ایسی صورت میں رات کو اصلی گھی آنکھ میں لگا کر روئی رکھ کر پٹی باندھ دیں۔صبح کو نکل آئے گا۔آنکھ میں بعض دفعہ پکاتے وقت گھی یا تیل کی چھینٹ چلی جاتی ہے۔ اس سے آنکھ میں بے حد جلن ہوتی ہے۔ تھوڑا سا چونے کا پانی اور ناریل کا تیل برابروزن کا ملا کر روئی سے آنکھ میں باربارٹکور سی کریں۔ جلن ختم ہو جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی