قبض کی شکایت دور ہونا | کھانسی کا عجیب علاج | ڈپریشن سے نجات

قبض کی شکایت دور ہونا | کھانسی کا عجیب علاج | ڈپریشن سے نجات

 

قبض کی شکایت دور ہونا

اپنے باورچی خانے کی پھلوں کی ٹوکری میں کچھ ناشپاتی اور تربوز رکھ لیجئے خالی پیٹ ایک ناشپاتی کھالیجئے قبض کی شکایت دور ہوجائے گی اگر ناشپاتی پسند نہ ہو تو دن بھر تربور کی قاشیں استعمال کیجئے فوری آرام آجائے گا۔

کھانسی کا عجیب علاج

اس کیلئے Accupressureکا طریقہ استعمال کیجئے۔ یہ چین کا معروف طریقہ علاج ہے اپنے باورخی خانے سے کھانے کا ایک چمچہ لیں اور اپنی زبان کے درمیانی حصے کو دبائیں یہ عمل تین سے چار منٹ تک کریں فوری آرام آجائے گا کیسا عجیب اور مفت علا ج ہے۔

شام کو پینے کا مشروب

خشک گلاب کی پتیاں پنساری کے پاس سے مل جاتی ہیں۔ تازہ گلاب کی خوشبودار پتیاں اپنی ڈاتی باغیچے سے بھی چنی جاسکتی ہیں۔میپل کا سیرپ ضدتکسیدی دفاع کو مضبوط بناتا ہے اور دفاعی نظام کو تحریک دیتا ہے۔

یہ مردوں کے پروسٹیٹ غدودکو تحفظ دیتا ہے اور جنسی ہارمونزکی پیداوار میں شریک ہوکر تولیدی صحت کو برقراررکھتا ہے۔ اس شربت میں ہلکاسا سکون آور اثر ہے گلاب کے پھول کا جو ہر پورے وجود پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

گلاب کی خشک پتیاں ایک کھانے کا چمچہ

زعفران 1/4چائے کا چمچہ

میپل سیرپ 1/4چائے کا چمچہ

پانی اڑھائی سو ملی لیٹر

باغیچے سے تازہ خوشبودار اور کئی رنگوں کی گلاب کی پتیاں چنیں۔انہیں سائے میں خشک کریں اور گردووغبار سے بچانے کیلئے ڈھانپ کر رکھیں۔ شام کا مشروب بنانے کے انہیں ہوا بند مرتبان میں رکھیں۔

پانی میں اجزاء ڈالنے سے پہلے اسے ایک منٹ تک ایک برتن میں ابالیں۔ پھر اس میں گلاب کی پتیاں اور زعفران ڈالیں۔چولہا بند کردیں۔ اور پندرہ منٹ تک برتن کو ڈھک کر رس نکلنے دیں۔

زعفران خوب صورت سارنگ چھوڑ جائے گا۔میپل سیرپ ڈالیں اور ہلائیں اس مہکتے شربت کو ایک پیالی میں چھانیں۔ زعفران کے تین چار تار اوپر سے ڈال دیں۔ اسے گلاس میں ٹھنڈاکرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔

ڈپریشن سے نجات

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو اپنی غذا میں انگور‘سفیدچنے‘خمیر مچھلی اور مونگ پھلیاں شامل کریں۔ نیز ادرک کا استعمال بھی ڈپریشن دور کرتا ہے۔

ڈپریشن دور کرنے کیلئے اپنے نہانے کے پانی میں ایک سے دو کپ سمندری نمک ملالیں اور تھوڑا سانمک کسی نرم روئی یا ٹشو پیپر کی مددسے ہلکے ہاتھوں سے جسم پر ملیں اور پھر نمک ملے پانی سے نہالیں یہ آپ کی روح کو تروتازہ کردے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی