تندرستی اور سرطان سے بچاؤ کیلئے | دل کی دھڑکن بڑھنا | کینسر کی روک تھام | ٹوٹکے

تندرستی اور سرطان سے بچاؤ کیلئے | دل کی دھڑکن بڑھنا | کینسر کی روک تھام | ٹوٹکے

 


سردرد کیلئے

٭ اگر سر میں درد ہو تو ایک ادرک کا تازہ ٹکڑا کاٹیں اور اس کا عرق نکال کر کنپٹی پر ملیں درددور ہوجائے گا۔

٭ پودینے کے پتوں کو گیلا کرکے کسی کپڑے میں باندھیں اور پیشانی پر رکھیں فوری آرام آجائے گا۔

حلق میں سکہ پھنس جانا

بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ سکہ لے کر منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ چونی تو پیٹ میں چلی جاتی ہے مگر دس پیسے یا پانچ پیسے کا سکہ حلق میں پھنس جاتا ہے۔ بچہ کا دم گھٹنے لگتا ہے‘آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔سکہ کو دیکھیں قریب ہے کہ تو انگلی یا موچنے سے نکالنے کی کوشش کریں‘ورنہ اس کی گردن یا پشت پر ہاتھ سے زور کی تھپکی دیں۔ سکہ نکل ائے گا۔بچہ چھوٹا ہے تو اس کے پاؤں پکڑ کر الٹا کریں اور اس کی پشت پر تھپکی دیں۔ اس طرح سکہ یاچیز باہر آجائے گی۔

لُولگنے سے بچاؤ

اگر لُولگ جانے کا خوف ہو تو گھر سے باہر نکلتے وقت پیاز کا ایک ٹکڑاجیب میں رکھ لیں لُونہیں لگے گی۔

کیل ٹھونکنے میں چوٹ کا لگنا

بعض دفعہ ذرا سے اندازے کی غلطی سے چوٹ لگ جاتی ہے۔ انگلی پر چوٹ لگ کر نیل بھی پڑ جاتا ہے۔خون نکل آئے تو آپ ٹنکچر آیوڈین لگائیں‘ورنہ پانی میں ذرا سا سرکہ ملا کر پٹی باندھ دیں۔ نمک کی سکائی کرنے سے انگلی کا دردجلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ نمک کے نیم گرم پانی میں انگلی رکھیں یا نمک کی پوٹلی کپڑے میں بنا کر متاثرہ جگہ پر گرم کرکے سینک دیں۔

تندرستی اور سرطان سے بچاؤ کیلئے

اجمودبوٹی تندرستی کو بڑھادیتی ہے۔اجموداپنے حیران کن تیل کے خواص کی بنا پر ”کیموپروٹیکٹو“غذا ہے اور خاص طور پر سرطان پیدا کرنے والی چیزوں مثلاًسگریٹ کے دھوئیں اور تارکول گرل کے دھوئیں کا اثر زائل کرتی ہے۔

کینسر کی روک تھام

سویا بین میں کم ازکم پانچ ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام کیلئے موثرثابت ہوتے ہیں۔مٹر‘دالیں جن میں مسور اور چنے کی دال شامل ہے۔ کینسر کے خلاف ایک موثر اور مہربان دوست کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ہاضمے کیلئے

میٹھی نیم کی پتی‘یہ غذا‘یہ غذاکو ہضم کرنے میں مدددینے والی رطوبتوں کو بہتر بناتی ہے۔ میٹھی نیم کی پتی کی بو اور ذائقہ پورے کھانے کا معیار بڑھا دیتا ہے۔ اس پتی کا شربت معدے اور چھوٹی آنت کے فعل کو تقویت دیتا ہے اور ناموزوں غذا سے پیدا ہونے والے ہاضمے کے کئی مسائل سے نمٹنا ہے۔

دل کی دھڑکن بڑھنا

کچھ حضرات دل کی کمزوری کی وجہ سے شکایت کرتے ہیں کہ ذرا سا کام کرنے‘ چلنے پھر نے سے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ ان کیلئے تربوز کے بیج بہترین دوا ہیں۔لیکن تربوز کے بیج آپ خود نکالیں۔ بازار سے لائے ہوئے بیجوں کا اعتبار نہ کریں۔بیج دو چھوٹے چمچے ایک پیالی پانی میں بھگودیں۔ صبح ان کو پیس کر چینی ملا کر نہارمنہ پی لیا کریں۔ آٹھ دس دن میں یہ شکایت دور ہوجائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی