ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کولون کینسر کا شکار ہو رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اکثر افراد اس کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جو بعد میں جان لیوا بن سکتی ہیں۔ کولون کینسر بڑی آنت کے آخری حصے میں پیدا ہونے والا ایک خطرناک مرض ہے، جو خاموشی سے بڑھتا ہے اور جب تک تشخیص ہو، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
لیکن اگر آپ شروع میں ہی اس کی خاموش علامات کو پہچان لیں اور کچھ قدرتی غذاؤں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں، تو نہ صرف آپ اس مرض سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی آنتوں کی صحت کو بھی 100 فیصد بہتر بنا سکتے ہیں۔
آئیے پہلے جانتے ہیں کولون کینسر کی وہ 5 خاموش علامات جنہیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے:
💥 1. مستقل قبض یا پتلے موشن
اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے یا کبھی کبھار پانی جیسے موشن لگ جاتے ہیں، تو یہ صرف نظامِ ہضم کا مسئلہ نہیں ہو سکتا۔ کولون میں بننے والی گلٹی یا ٹیومر آنت کی حرکت کو متاثر کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے کبھی سخت پاخانہ بنتا ہے اور کبھی بلکل پانی جیسے اسٹولز۔ یہ ایک انتباہی سگنل ہے کہ آپ کی بڑی آنت نارمل طریقے سے کام نہیں کر رہی۔
کیا کریں؟ اگر یہ علامات کئی دنوں تک جاری رہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مکمل ٹیسٹ کروائیں۔
🩸 2. پاخانے میں خون آنا
پاخانے کے ساتھ خون آنا اکثر بواسیر یا فشر کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن ہر بار ایسا نہیں ہوتا۔ کولون کینسر کی شروعات میں جب گلٹی آنت کے اندر زخم بناتی ہے، تو پاخانہ گزرتے وقت خون آتا ہے – جو کبھی سرخ، کبھی کالا یا گہرا بھورا ہو سکتا ہے۔
میڈیکل ریسرچ کے مطابق، بیشتر کولوریکٹل کینسر کے مریضوں میں یہی پہلی علامت دیکھی گئی۔
⚡ 3. مسلسل پیٹ درد یا کرمپنگ
اگر آپ کے پیٹ میں روزانہ درد، جلن یا کرمپنگ ہوتی ہے، اور گیس یا کھانے پینے سے اس کا تعلق نہیں، تو یہ بڑی آنت کے اندر موجود کسی خطرناک تبدیلی کی علامت ہو سکتی ہے۔ کینسر سیلز جیسے جیسے بڑھتے ہیں، وہ ارد گرد کے نروز اور ٹشوز پر دباؤ ڈالتے ہیں، جس سے مسلسل درد ہوتا ہے۔
⚖️ 4. وزن کا اچانک کم ہونا
بغیر کسی ڈائیٹ، ایکسرسائز یا بیماری کے اگر آپ کا وزن اچانک کم ہو رہا ہے، تو اسے سنجیدگی سے لیں۔ کولون کینسر جسم کے میٹابولزم کو اس طرح متاثر کرتا ہے کہ آپ کی بھوک کم ہو جاتی ہے اور جسم چربی اور عضلات کو تیزی سے ختم کرتا ہے۔
🪫 5. کمزوری اور تھکاوٹ
کولون کینسر کے مریضوں میں غذائی اجزاء کی جذب ہونے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے، جس سے جسم کمزور پڑ جاتا ہے۔ اگر آپ کو ہمیشہ تھکن، سستی یا کمزوری محسوس ہو، تو یہ بھی اندرونی آنتوں کے خراب ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔
اب آتے ہیں ان 5 نیچرل فوڈز کی طرف، جو کولون کینسر سے بچاؤ میں آپ کے سب سے بڑے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
🥦 1. بروکلی – قدرتی اینٹی کینسر سبزی
بروکلی میں موجود کمپاؤنڈ سلفورفین کینسر سیلز کی گروتھ کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سیلز کو اپوپٹوسِس یعنی خودکشی پر مجبور کرتا ہے، تاکہ وہ مزید نہ بڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ بروکلی میں فائبر، وٹامن K اور فولِیٹ بھی موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کی صفائی اور سیل کی صحت کے لیے زبردست ہیں۔
🥣 2. دہی – گٹ ہیلتھ کا محافظ
دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس جیسے لیکٹوبیسیلس اور بیفیڈوبیکٹیریم آنتوں کے اندر اچھے بیکٹیریاز کو بڑھا کر گٹ کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس سے کولون کی اندرونی لئیر مضبوط ہوتی ہے اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دہی میں موجود کیلشیم اور وٹامن B12 سیل گروتھ اور امیون سسٹم کو مضبوط کرتے ہیں، جو کینسر کے خلاف دفاعی لائن بناتے ہیں۔
🧄 3. لہسن – قدرتی کینسر فائٹر
لہسن کا خاص جز اللیسن کینسر سیلز کی نشوونما کو روکتا ہے اور ڈی این اے کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سیلینیم، میگنیز اور وٹامن B6 بھی موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو چاک و چوبند رکھتے ہیں۔
لہسن کا باقاعدہ استعمال کولون کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے – یہ بات کئی میڈیکل اسٹڈیز سے ثابت ہو چکی ہے۔
🍓 4. بیریز – مزیدار مگر حفاظتی
بیریز جیسے اسٹرابیری، بلیوبیری، رسبیری اور بلیک بیریز میں موجود انتھوسائنِن ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ڈی این اے کو نقصان سے بچاتا ہے اور کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔
بیریز کا فائبر آنتوں کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں میں جمی ہوئی زہریلی اشیاء کو باہر نکال کر کینسر سے بچاؤ کا کام کرتا ہے۔
🌱 5. ہلدی – زرد رنگ میں چھپی طاقت
ہلدی کا ایکٹو جز کرکیومن کینسر سیلز کے سگنلنگ پاتھ ویز کو بلاک کرتا ہے اور اپوپٹوسِس کو پروموٹ کرتا ہے، تاکہ خراب یا کینسر زدہ خلیے خود بخود ختم ہو جائیں۔ کرکیومن جسم میں موجود سوزش کو کم کرتا ہے، جو کہ اکثر کولون کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہے۔
یاد رکھیں: ہلدی کا اثر تب بڑھتا ہے جب اسے کالی مرچ کے ساتھ لیا جائے کیونکہ کالی مرچ میں موجود پیپرین کرکیومن کی جذب ہونے کی صلاحیت کو 2000 فیصد تک بڑھا دیتی ہے!